راس (سالماتی حیاتیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Ras سے رجوع مکرر)

سالماتی حیاتیات میں راس (Ras) ایک لحمیہ (protein) کو اور اس لحمیہ کو بنانے والے وارثے (gene) کو کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس لحمیہ کے فوقی خاندان اور خاندان کو بھی اس نام سے جانا جاتا ہے۔ راس وراثے سے بننے والا راس لحمیہ، خلیات میں بہت سے اہم کام انجام دیتا ہے جن میں سے ایک کائنیز اشاری راہگذر (kinase signaling pathway) ہے، یہ اشاری راہگذر پھر مزید کئی وراثوں کے بننے کے عمل راہوں کو کنٹرول کرتا ہے اور اسی وجہ سے خلیات میں موجود اس راستے کو اشاری راہگذر کہا جاتا ہے۔

اپنے افعال کے ذریعہ یہ راس لمحیات، خلیے کے ڈھانچے کی سالمیت کو برقرار رکھتا ہے۔ اور اس طرح سے یہ خلیات کی نشونما اور تکثیر کرنے، ان کو آپس میں مربوط اور پیوستہ کرنے، خراب خلیات کو خود کشی پر مجبور کرنے اور خلیات کی نـقل مکانی کے عمل کو کـنـٹـرول کرنے کے عوامل میں بھی ملوث ہوتا ہے۔

سرطان اور راس[ترمیم]

راس دراصل خلیات میں موجود ایک ایسا وراثہ یا gene ہے جو اپنے DNA میں موجود اساسی جوڑوں کی ترتیب میں بـگاڑ پـیـدا ہوجانے کے بعد ایک ایسی شکل میں آجاتا ہے جو سرطان پیدا کرنے کا موجب بنتی ہے۔ اس وجہ سے اس کو امـکانی سرطان کا باعث بننے والی جین کہا جاتا ہے اور جب یہ بگڑ کر سرطان پیدا کرنے والا بن جائے تو اس کو سرطانی جیـن کہتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]