سنگی دور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Stone Age سے رجوع مکرر)
پتھر کے اوزاروں کے کچھ نمونے

پتھر کا دور وہ طویل زمانہ قبل از تاریخ ہے، جب انسان اوزار بنانے کے لیے بنیادی طور پر پتھروں کا استعمال کیا کرتا تھا۔ یہ دھاتوں کی دریافت سے قبل کا زمانہ تھا۔ اس زمانے میں پتھروں کے ساتھ ساتھ لکڑی، ہڈیاں، جانوروں کے خول، سینگ اور کچھ دوسری چیزیں بھی عمومی طور پر اوزار اور برتن بنانے کے لیے استعمال ہوتی تھیں۔

پتھر کے دور کے آخر میں انسان نے چکنی مٹی سے برتن بنانے اور انھیں آگ میں پکانے کا ہنر بھی سیکھ لیا تھا۔ اس دور کے بعد مختلف بنیادی ایجادات کے ساتھ ساتھ بنی نوع انسان بالترتیب تانبے، پیتل اور لوہے کے دور میں داخل ہوئی۔

پتھر کے اوزاروں کا پہلا استعمال تقریباً 25 سے 27 لاکھ سال قبل [1] ایتھوپیا میں ہوا اور اس کے بعد یہ تکنیک آہستہ آہستہ دنیا کے باقی حصوں میں بھی پھیل گئی[1]۔

پتھر کے دور کا اختتام زراعت اور تانبے کا استعمال سیکھنے کے ساتھ ہوا۔ اس زمانے کو زمانہ قبل از تاریخ اس لیے کہتے ہیں کہ انسان نے اب تک لکھنا نہیں سیکھا تھا۔ ابجد اور تحریر کی ایجاد کو مروجہ تاریخ کا آغاز مانا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Rogers and Semaw, ʺFrom Nothing to Something: The Earliest Appearance of the Archaeological Recordʺ