زیرجوہری ذرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Subatomic particles سے رجوع مکرر)

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ زیر جوہری ذرہ (subatomic particle) ایک ایسا ذرہ ہوتا ہے کہ جو جوہر سے بھی زیریں ہو یا یوں کہ لیں کہ جوہر یا ایٹم سے بھی چھوٹا ہو۔ مادے کو اگر چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا جائے تو اس کو سالمات میں توڑا جا سکتا ہے اور سالمات کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا جائے تو ان کو جوہروں میں توڑا جا سکتا ہے اور پھر اگر جوہر کو بھی توڑا جائے تو اس میں سے، زیر جوہری ذرات برآمد ہوتے ہیں۔ مثلا الیکٹران، پروٹان اور نیوٹرون وغیرہ۔

زیر جوہری ذرات ، بنیادی بھی ہو سکتے ہیں اور مخلوط بھی۔