Taksim Mosque

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تقسیم مسجد ( ترکی زبان: Taksim Camii ) تکسیم اسکوائر ، استنبول میں ایک مسجد کمپلیکس ہے۔ اس تین منزلہ مسجد میں بیک وقت 3000 نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کی تعمیر 17 فروری 2017 کو شروع ہوئی اور چار سال تک جاری رہی۔ [1] مسجد کا افتتاح 28 مئی 2021 کو نماز جمعہ کے ساتھ کیا گیا تھا۔

تقسیم اسکوائر میں ایک مسجد کا منصوبہ 1952 سے زیر غور ریا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی گئی جس کا مقصد تقسیم اسکوائر میں ایک مسجد کی تعمیر تھی۔ لیکن 1980 کی فوجی بغاوت کے بعد 1983 میں تقسیم مسجد کے منصوبے کو اس بنیاد پر روک دیا کہ یہ "عوامی مفاد میں نہیں" تھا۔ [1]

  1. ^ ا ب SABAH، DAILY (2021-04-19). "Mosque to finally be unveiled in Istanbul's Taksim Square". Daily Sabah (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2021.