تبادلۂ خیال:آتھیا شیٹی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


آتھیا شیٹی یا عطیہ شیٹی[ترمیم]

آتھیا دراصل عربی نام عطیہ [1] سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں عطیہ کرنا،ڈونیٹ کرنا[2]، اور ہندی اور انگریزی زبان سے ترجمہ ہونے کی وجہ سے تلفظ آتھیا ہوگیا ہے۔ سنیل شیٹی کی بیوی مانا قادری مسلمان ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عطیہ رکھا تھا، 1990ء کی دہائی کے اردو اخبارات و رسائل میں نام عطیہ ہی شایع ہوا تھا۔ ابھی بھی کئی اخبارات[3] خصوصا بی بی سی [4] انگریزی اور ہندی تلفظ کے بجائے اصل عربی لفظ استعمال کرتے ہیں۔

اردو اخبارات اور نشریاتی اداروں میں ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں متحدہ عرب امارات کے شہر شارقہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کپ جیتا تھا تو انگریزی سے اخذ ذرایع ابلاغ اور تلفظ کی تبدیلی سے شارقہ کو شارجہ لکھا اور پڑھا گیا اور آج بھی شارقہ کو شارجہ ہی لکھا جاتا ہے۔ 2000ء کی دہائی میں امریکہ عراق جنگ کے دوران صحابی رسول حضرت مثنی بن حارثہ سے منسوب شہر مثنی پر بمباری ہوئی تو ایک بار پھر انگریزی ذرایع ابلاغ اور تلفظ کی تبدیلی سے مثنی شہر کو اردو اخبارات اور میڈیا میں متھانا لکھا پڑھا گیا۔ مشہور برازیلی ادیب پاؤلو کویہلو کے ناول الکیمسٹ کے بعض اردو تراجم جو انگریزی سے کیے گئے ہیں ان میں کئی عربی الفاظ کو انگریزی لہجوں میں ترجمہ کیا گیا ہے جیسا کہ باد صموم کو سائمم کردیا گیا۔

حوالہ جات

  1. "Atiya is Arabian Indian origin Name" 
  2. "athiya meaning" 
  3. "عطیہ شیٹی" 
  4. "سنیل شیٹی کے بیٹی عطیہ شیٹی" 
متفقحماد بن سعید تبادلہ خیال 01:41، 6 نومبر 2019ء (م ع و)