تبادلۂ خیال:ابوالحسن کبیر ٹھٹوی سندھی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Untitled[ترمیم]

جناب عارف سومرو صاحب ایک مضمون عنوان ابو الحسن صغیر سندھی سال پہلے لکھا گیا اسے جناب نے بغیر تبادلہ خیال یا کسی انتباہ کےدہرا صفحہ قرار دیکر حذف کر دیا وجہ بیان فرما دیں؟--Abualsarmad (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:45, 2 نومبر 2017 (م ع و)

جناب عنوان اور مواد آپ نے دیکھ لیا ہوگا،موصوف صارف نے غلط انگریزی صفحے سے ربط کیا تھا۔ صارف کو ابوالحسن صغیر اور ابوالحسن کبیر میں فرق معلوم نہیں تھا۔ انگریزی مضمون میں غلط ربط ہونے کی وجہ سے مجھ سے مغالطہ ہوا اور دوہرا صفحہ بن گیا۔ ابو الحسن صغیر سندھی بھی وہی مضمون تھا جسے میں نے مغالطے میں رجوع مکرر کیا اور بعد ازاں حذف کیا۔ میرا مضمون ابوالحسن کبیر ٹھٹوی سندھی آپ کے سامنے موجود ہے، اب آپ ہی فیصلہ کریں کے دونوں مضامین میں سے بہتر کون سا ہے اور کسے حذف کیا جاسکتا تھا۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:28, 2 نومبر 2017 (م ع و)
تبادلہ خیال سے بہت سی چیزیں سمجھ آسکتیں تھی حذف کر کے نیا صفحہ بنانے سے وہ مواد ہی ختم ہو گیا اب کیسے پتہ چلے گا کہ صغیر اور کبیر کا فرق ہے یا نہیں--Abualsarmad (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:45, 2 نومبر 2017 (م ع و)
جناب نیا صفحہ پہلے بنایا ہے۔ اگر انگریزی میں غلط ربط نہ ہوتا تو میں یہ جسارت نہیں کرتا۔ اب بن گیا اور دوہرا بھی ہو گیا بعد میں آپ کا مضمون بھی نظر سے گزرا تو اپنی کم علمی کا احساس ہوا۔ آپ اگر کہیں گے تو میں اپنا مضمون حذف کر کے آپ کا بحال کردوں گا۔ آپ فیصلہ کریں کہ کون سا مضمون بہتر ہے، کون سا نہیں؟ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:04, 2 نومبر 2017 (م ع و)
چلیں کوئی مسئلہ نہیں۔ اگر اب دوہرا صفحہ حذف کرنا پڑے تو جسے حذف کیا جا رہا ہو، اس کا سارا مواد دوسرے صفحے میں منتقل کر دیا کریں۔ اس میں سے چھانٹی ہوتی رہے گی کون سا مواد موجود ہے اور کون سا دوہرایا جا رہا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:17, 3 نومبر 2017 (م ع و)
دوہرا صفحہ حذف کرنے کی حاجت نہیں ہوتی (اگر عنوان قابل اعتراض نہ ہو تو) اسے رجوع مکرر کیا جانا بہتر ہے۔ تاکہ تاریخچہ عام صارفین کی دسترس میں رہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:54, 3 نومبر 2017 (م ع و)
آپ حذف شدہ مضمون دیکھیں، کس انگریزی مضمون کے ساتھ ربط تھا؟ میں نیا صفحہ بنانے سے پہلے تصدیق کرتا ہوں۔ اردو میں دوہرا عنوان نہیں ملا پھر انگریزی میں دیکھا، وہاں بھی نہیں ملا، نیا مضمون بن گیا۔ ایک ہی نام سے دو شخصیات تاریخ میں گزری ہیں، علماء نے دونوں شخصیات کو صغیر اور کبیر میں علاحدہ کیا ہے۔ ابوالسرمد صاحب کو یہ معلوم نہیں تھا۔ بحر حال جب میں نے اپنا مضمون مکمل کرنے کے بعد دوبارہ ابوالسرمد صاحب کا مضمون دیکھا تو عنوان ہی غلط تھا۔ اب میرا ور ابولسرمد صاحب کا مضمون موجود تھا۔ مواد اور حوالہ جات کے مطابق اور نیک نیتی سے سوچتے ہوئے ابوالسرمد صاحب کا مضمون مجھے مجبوراً حذف کرنا پڑے (دونوں مضمون دیکھے جاس سکتے ہیں)۔ اس لیے کہ قاری کو مکمل معلومات دینا ہمارا مقصد ہے نہ کہ کسی صارف کو خوش کرنا۔ منتظمین کو اجازت ہے کہ وہ دونوں مضمون پڑھ کر خود فیصلہ کریں۔ اس سلسلے میں میری کوئی ذاتی رائے نہیں۔ مجھے ویکیپیڈیا اور اس میں موجود درست، بہتر اور معلومات افزا مواد عزیز ہے۔ شکریہ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:43, 4 نومبر 2017 (م ع و)
عارف صاحب کے بالا بیان سے میں متفق ہوں۔ بہر حال اصول موجود ہیں جس کے مطابق کوئی بھی (منتظم بھی) مصنف کو آگاہ کیے بغیر مضمون حذف نہیں کرسکتا۔ -- بخاری سعید تبادلہ خیال 08:00, 4 نومبر 2017 (م ع و)