تبادلۂ خیال:بارسلونا

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نام عنوان[ترمیم]

مضمون کا عنوان "برشلونہ" رکھنے کی کوئی خاص وجہ؟ شہر کی اپنی زبان یا تو کتلان ہے یا ہسپانوی اور دونوں زبانوں میں شہر کا نام بارسلونا ہے۔ --کاشف عقیل 22:28, 27 ستمبر 2011 (UTC)

  • ایسے ہسپانیہ کے دیگر کئی شہر ہیں جن کا مقامی تلفظ دوسرا ہے لیکن اردو ویکیپیڈیا میں اس کو نہیں اختیار کیا گیا بلکہ اردو میں رائج ناموں کو ہی استعمال کیا گیا، جیسے غرناطہ، قرطبہَ، اشبیلیہ۔ تو جب ہمارے جدید مؤرخین کا برشلونہ پر اتفاق ہے تو کیوں نہ برشلونہ ہی استعمال کیا جائے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:13, 15 جون 2012 (UTC)

کونسا صفحہ استعمال کیا جائے، بارسلونا یا برشلونہ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:05, 14 جون 2012 (UTC)

- - دونوں ناموں سے صفحات موجود ہیں- طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:26, 14 جون 2012 (UTC)

  • پھر میرے خیال میں ساجد بھائی سے کہہ کر دونوں صفحات کو ضم کر لینا بہتر ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:32, 14 جون 2012 (UTC)

ساجد بھائی، ایک ہی شہر پر دو صفحات مختلف ناموں سے بن گئے ہیں۔ برشلونہ اور بارسلونا۔ میرے خیال میں ان دونوں صفحات کو ضم کر کے صفحہ کا عنوان برشلونہ رکھ دیا جائے اور بارسلونا کے نام سے رجوع مکرر بنالیا جائے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:53, 15 جون 2012 (UTC)

  • بارسلونا ہی مستعمل ہے اور برشلونہ کو بارسلونا کی طرف رجوع مکرر کر دہا ہے، ملاحظہ فرمالیں۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 06:41, 15 جون 2012 (UTC)
  • بہت شکریہ ساجد بھائی ۔ لیکن ایک عرض ہے کہ ہمارے قدیم مؤرخین نے اپنی کتابوں میں برشلونہ لکھا ہے۔ اور جدید مؤرخین نے جو ہسپانیہ کی تاریخ لکھی ہے بلکہ ایک مؤرخ نے شہروں کے نام کے جدول بھی بنائے ہیں انگریزی و اردو میں، تو سب نے برشلونہ لکھا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں اردو کے علمی و تاریخی حلقوں میں برشلونہ مستعمل ہے --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:48, 15 جون 2012 (UTC)


ایسے ہسپانیہ کے دیگر کئی شہر ہیں جن کا مقامی تلفظ دوسرا ہے لیکن اردو ویکیپیڈیا میں اس کو نہیں اختیار کیا گیا بلکہ اردو میں رائج ناموں کو ہی استعمال کیا گیا ہے، جیسے غرناطہ، قرطبہَ، اشبیلیہ۔ تو جب ہمارے جدید مؤرخین کا برشلونہ پر اتفاق ہے تو کیوں نہ برشلونہ ہی استعمال کیا جائے۔ تاہم اگر بارسلونا پر ہی اصرار ہے تو پھر کئی شہروں کے نام تبدیل کرنے پڑیں گے۔ میرے خیال میں اس کے لیے ویکیپیڈیا میں کوئی متعین حکمت عملی بنائی جانی چاہیے --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:14, 15 جون 2012 (UTC)