تبادلۂ خیال:بھارت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بھارت کے انفو بکس میں موجود “ترانہ“ کلک کریں تو پاکستانی قومی ترانہ میں داخل ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ کیا جائے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قومی ترانہ (جو کہ ہر ملک کا ہوتا ہے ) کا ایک عام مضمون موجود نہیں ہے۔ Ahmadnisar 08:24, 18 ستمبر 2010 (UTC)

  • لیجیے صاحب میرا خیال ہے کہ اب درست ربط آرہا ہے۔ --سمرقندی 08:28, 18 ستمبر 2010 (UTC)

نستعلیق نویسہ[ترمیم]

مضمون کے متن میں نستعلیق کا سانچہ استعمال نہ کریں۔ یہ سانچہ انگریزی وکیپیڈیا پر اردو متن دکھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے مگر اردو وکیپیڈیا پر اس کے استعمال کی ضرورت نہیں بلکہ یہ طے شدہ معیار کے خلاف ہے۔ --کاشف عقیل (talk) 15:43, 15 اپریل 2012 (UTC)

بھارت یا ہندوستان[ترمیم]

اس مضمون کے نام کے حوالے دوسرے فورمز پر کافی بحث ہو رہہی ہے کہ اس کا نام بھارت ہو یا ہندوستان ۔ کچھ دوستوں کا کہنا ہے کہ بھارت آئینی نام ہے ، اسی لیے اس نام کو استعمال کرنا چاہیے۔ دوسرے دوستوں کا کہنا ہے کہ عام بول چال اور جرائد میں ہندوستان استعمال ہوتا ہے تو اسے ہندوستان ہی کرنا چاہیے۔ مجھے حد سے زیادہ خوشی ہو گی کہ اس مضمون کا نام وہی ہو جو دوستوں کی اکثریت چاہتی ہے، تاہم تجویز ہے کہ بھارت چونکہ آئینی نام ہے اس لیے اس ایک صفحے کو بھارت کے نام سے رہنے دیا جائے ، اس میں ہی تمام ناموں کی وضاحت کر دی جائے۔ اس کے علاوہ اردویکیپیڈیا پر تمام دوست اسے ہندوستان استعمال کر لیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:28, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

جناب والا! صرف آئین ہی نہیں بلکہ الیکٹرانک میڈیا میں بھارت مستعمل ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی اصطلاح کئی ابہام کو دعوت دیتی ہے جس میں غیرمنقسم ملک اور برصغیر کے تصور شامل ہیں۔ مثلاً یہ دلچسپ بات ہو گی اگر خان عبدالغفار خان صاحب کا ولادت نامہ (birth certificate) یا اسی کی تفصیلات فراہم کرنے والا کوئی دستاویز ہو۔ یہ غور طلب ہو گا کہ اس پر ان کی وطنیت کیا لکھی ہوگی۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:03, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
ہندوستان سے لوگ عموماََ مراد برصغیر پاک و ہند لیتے ہیں ،مثلا کہا جاتا ہے "سرسید احمد خان نے ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیم پر زور دیا"۔بھارت آئینی اور موجودہ وقت میں سب سے عام لفظ ہے جدید جمہوریہ بھارت کے لیے استعمال ہوتا ہے، اس لیے مضمون کا عنوان بھارت ہی رہنے دیا جائے۔ہاں! البتہ ہندوستان کو اگر مضمون بھارت کی طرف رجوع مکرر کیا جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 20:09, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

از سر نو[ترمیم]

اس مضمون کو از سر نو لکھے جانے کی ضرورت ہے۔ فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:13، 13 اگست 2023ء (م ع و) فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:13، 13 اگست 2023ء (م ع و)