تبادلۂ خیال:ثناء اللہ امرتسری کی کتابوں کی فہرست

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کتابوں کی فہرست[ترمیم]

ویکیپیڈیا کوئی ڈائریکٹری نہیں ہے اس لئے اس صفحہ پر موجود بیشتر غیر معروف کتابوں کے نام خارج کردینے چاہیےـ دوسرے، اوپر مولانا امرتسری کا بہتر تعارف ہے ماشاء اللہ؛ تعارف کے اختتام کے بعد مولانا امترسری کی مایہ ناز کتابیں ہیڈینگ کے تحت صرف ان کتابوں کے نام مع مختصر تعارف کے شامل کیے جائیں جن کا اردو ویکیپیڈیا پر صفحہ موجود ہے، جیسے:

  • تفسیر ثنائی: یہ تفسیر قرآن پر مولانا کی کتاب ہےـ خصوصیت یہ ہے وغیرہ وغیرہ. [حوالہ]

چاہے اس کو ٹیبل جیسا بنائیں جیسے محمود حسن دیوبندی کے شاگردوں کی فہرست ہےـ اسی میں ان کتابوں کے نام بھی شامل کیے جائیں جو معروف تو ہیں لیکن ویکیپیڈیا پر صفحہ موجود نہیں اور لال ربط دیا جائےـ مضمون کا یہ انداز بالکل عجیب لگ رہا ہےـ ─ حضرت عافی موبائل پر (تبادلۂ خیال) 20:41، 6 دسمبر 2020ء (م ع و)

مولای ثناء امرتسری کے متعلق علماء کے آراے۔[ترمیم]

قاضی عبدالاحد صاحب جانپوری نے ثناءاللہ کے خلاف ایک کتاب لکھی اور اس کا نام کتاب التوحید والسنۃ فی رد اہل الحاد والبدعہ رکھا اور اسے اظہارِ کفر ثناءاللہ بجمیع اصول آمنت باللہ سے ملقب کیا کہ مولوی ثناء اللہ ایمان کی تمام بنیادوں کا منکر ہے۔ آثار الحدیث بحوالہ سیرتِ ثنائی

غزنوی حضرات نے مولانا ثنااللہ کے خلاف اربعین لکھی اور اس پر چالیس کے قریب علماء اہلحدیث (باصطلاح جدید ) نے دستخط کیے اور مولانا ثناء اللہ امرتسری کہ اہلحدیث سے خارج قرار دیا۔ مولانا ثناء اللہ صاحب نے مظالم رو پڑی بر مظلوم امرتسری۔ لکھ کر جماعت کی اندرو فی حالت پوری طرح بے نقاب کی۔ (آثار الحدیث بحوالہ مظالم رو پڑی) ماجد ابن فاروق کشمیری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:22، 8 فروری 2022ء (م ع و)

ماجد کشمیری ماجد ابن فاروق کشمیری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:23، 8 فروری 2022ء (م ع و)