تبادلۂ خیال:حجاب پر پابندی عائد کرنے والے ممالک کی فہرست

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسے Hijab by country (انگریزی مضمون)کے عنوان کے مطابق کر کے لکھا جائے تو زیادہ مفید ہو گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:52, 4 جون 2016 (م ع و)

مجھے لگتا ہے انگریزی مضمون کی ہو بہ ہو نقل تیار کرنے کے بجائے دو الگ جامع مضامین بنانے چاہیے، وہ ممالک جہاں حجاب پر پابندی عائد ہے اور وہ جہاں کوئی بندش نہیں۔ اول الذکر موجود ہے، ثانی الذکر محتاج تخلیق ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:19, 4 جون 2016 (م ع و)
حجاب بلحاظ ملک کا موضوع یہی ہے، کیوں کہ حجاب کے حوالے سے صرف انہی ممالک کا ذکر ہے جہاں اس پر پابندی ہے (لازمی استعمال کی یا استعمال پر پابندی)۔ بہر حال جو بہتر لگے--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:25, 5 جون 2016 (م ع و)
میرے خیال سے اور صارفین کی رائے بھی جاننا ضروری ہے۔ ذاتی طور میرا خیال ہے جہاں مضمون کی طوالت زیادہ ہو، تو موضوع اگر بٹ کر دو تین مضامین کی شکل بھی لے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ مگر دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے اور صارفین کیا سوچتے ہیں۔ کیا وہ حجاب قانونی طور لازمی، اختیاری حجاب اور حجاب پر پابندی عائد کرنے والے ممالک کا یکجا تذکرہ چاہتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:35, 5 جون 2016 (م ع و)

مضمون کی ترتیب اور عنوان[ترمیم]

اس مضمون کو حجاب بلحاظ ممالک کے انگریزی مضمون کے مطابق ہونا چاہیے۔ حجاب کی بلحاظ ممالک تقسیم بھی اس طرح ہی ہے کہ وہ ممالک جہاں پر حجاب پر پابندی ہے اور وہ ممالک جہاں پر پابندی نہیں ہے۔ پھر درجہ سوم کہ سرخیوں میں پابندی والے اور اجازت والے ممالک کی تفصیل ہونی چاہیے۔ زیادہ طویل مضامین کے لیے مضمون کو کئی مضامین میں تقسیم کر دینا چاہیے مگر یہ مضمون ابھی اتنا زیادہ طویل نہیں ہوا۔ اس سے طویل تو منتخب مضمون ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:14, 5 جون 2016 (م ع و)

ویسے یہ مضمون بذات خود حجاب (معاشرہ) کا ذیلی مضمون ہونا چاہے۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:16, 5 جون 2016 (م ع و)
اس سے کم حجم والے مضامین بھی کبھی منتخب ہوئے ہیں۔ مگر اس ضمن میں کئی اور باتیں ہیں جو اگر شامل کی جائیں تو مضمون کا حجم کافی بڑھ جائے گا۔ مثلاً بیرونی جامعات کے اصول، مختلف اسپورٹس کے اصول۔ اس سلسلے میں ایران یا پاکستان کی کھلاڑی عورتیں کیا اصولوں کو اپناتی ہیں اور ایضًا یورپ اور عورتیں کیا کرتی ہیں، مقابلوں کے رولز کیا ہیں، یہ بھی کافی معلوماتی اضافے ہو سکتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:21, 5 جون 2016 (م ع و)
  • حجاب (معاشرہ) میں بھی یہ سب اختصار سے آئے گا اور علیحدہ مضامین بھی ضروری ہیں۔ اور یہ ضروری نہیں کہ ہر مضمون انگریزی ویکی کے مطابق ہو خاص طور پر جب وہ مضمون اردو زبان والوں کے لئے خصوصیت یا اہمیت یا پھر اولویت کا حامل ہو۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:12, 5 جون 2016 (م ع و)