تبادلۂ خیال:خٹک

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خٹک قبیلہ خٹک قبیلہ پختون قبائل میں بہت منفرد شہرت رکھتا ہے اس کی دو بنیادی وجوہات ہیں ایک پختو زبان کے ممتاز شاعر خوشحال خان خٹک بابا اور دوسری وجہ خثک ڈانس ہے جو تلواروں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ خوشحال خان خٹک بابا جس کی تعریف شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی شاعری میں کی ہے اگر موقع ملا تو پیش کروں گی۔ خوشحال خان خٹک بابا نے اپنی شاعری میں پختونوں کی غیرت تاریخ مہمان نوازی خوبصورتی اور روایات کو بیان کیا ہے۔ خٹک قبیلہ کی تاریخ خثک قبیلہ کا مسکن پاکستان کے جنوبی ضلع کرک ہے۔ کرک میں ایک علاقہ ہے (ٹیری) وہاں سے خوشحال خان خٹک بابا کے پردادا اکبر خان ہجرت کر کے نوشہرہ کے علاقے (سرائے)میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ آباد ہوئے تھے۔ سرائے کو اب اکوڑی کہا جاتا ہے۔ اکوڑی خوشحال خان خٹک بابا کے دادا کا نام تھا۔ اکوڑی کی وجہِ سے خٹک قبیلہ کی ایک شاخ کا نام اکوڑہ خٹک پڑا۔ خٹک قبیلہ کا تعلق بھی افغانستان سے ہے ان کے آباؤ اجداد ہجرت کر کے پاکستان آئے چونکہ خٹک قبیلہ کو صرف خوشحال خان خٹک بابا سے منصوب کیا جاتا ہے جو ٹھیک نہیں مگر یہاں بحث کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ خوشحال خان خٹک بابا کی اولاد کو ہی خٹک قبیلہ میں شمار کیا جاتا ہے اسی وجہ سے انہیں خٹک کہا جاتا ہے۔ خٹک کے معانی خٹک پختو لہجے میں مٹی کو ( خٹہ یا خاٹا) کہا جاتا ہے چونکہ خٹک قبیلہ کا پیشہ کھیتی باڑی تھا اور آج بھی کافی حد تک ہے۔ خٹک قبیلہ زراعت پیشہ ہونے کی وجہ سے خٹک کہلایا۔ کھیتی باڑی حضرت آدم علیہ السلام کا پیشہ بھی تھا۔ خٹک قبیلہ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے بھی منفرد مقام رکھتا ہے۔ پاکستان کا ضلع کرک پورا خٹک قوم پر مشتمل ہے کرک کے علاوہ نوشہرہ میں بہت بڑی آبادی خٹک قوم کی ہے۔ کوہاٹ اور اٹک میں بھی خٹک قبیلہ آباد ہے۔ خٹک قبیلہ تعلیم کے لحاظ سے پختونوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ خٹک قبیلہ تعلیم پر بہت توجہ دیتا ہے اسی لیے ان کی 80 فیصد آبادی پڑھی لکھی ہے۔ یہ لوگ کافی جفاکش محنتی اور مہمان نواز ہیں۔ خٹک قبیلہ کے زیادہ جوان پاک فوج اور ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسلم خٹک پرویز خٹک معروف سیاستدان ہیں پروفیسر پریشان خٹک اچھے شاعر تھے۔ خوشحال خان خٹک بابا خٹک قبیلہ کی اصل پہچان خوشحال خان خٹک بابا ہیں جو نوشہرہ کے علاقے اکوڑی میں پیدا ہوئے ان کے والد کا نام شہباز خان تھا۔ مغل شہنشاہ نے انہیں اپنے علاقے کا سالار مقرر کیا تھا وہ اپنے قبیلے کے سردار تھے۔ خوشحال خان خٹک بابا نے بھی اپنے باپ سے بہت کچھ سیکھا۔ خوشحال بابا کو شکار کا بہت شوق تھا جس کا ذکر انہوں نے اپنی شاعری میں بھی کیا ہے۔ خوشحال خان خٹک بابا کا دستار نامہ اور باز نامہ بہت مشہور ہیں۔ خوشحال خان خٹک بابا نے پہلے مغلوں کی بہت خدمت کی بعد میں اختلاف پیدا ہوا جس پر مغلوں نے انہیں کئی سال تک ہندوستان میں قید رکھا۔ قید کے دوران خوشحال خان خٹک بابا نے دستار نامہ تحریر کیا۔ مغلوں کی قید سے رہا ہونے کے بعد خوشحال خان خٹک بابا نے مغلوں کے خلاف جنگیں لڑی جن کی تفصیل یہاں بیان کرنا ضروری نہیں۔ یہ تھی خٹک قبیلہ کی مختصر تعریف۔ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئی ہو گی۔ تحریر: شاہد سعید غازی