تبادلۂ خیال:غیر ارضی حیات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اگر اسے عام طور پر خلائی مخلوق کہا جاتا ہے اور عوام بھی یہی کہتی ہے اور اسی نام سے تلا ش بھی کرے گی تو اس غیر معروف عنوان کی طرف اسے بار بار کیوں رجوع مکرر کر دیتے ہیں؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:54, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

بہت شکریہ جناب آپ کی اس نکتہ چینی کا۔ پہلی بات یہ کہ خلائی مخلوق گو کہ عوام میں ایک معروف اِصطلاح ہے لیکن یہ اِس مضمون کے تصوّر کی صحیح طور پر تشریح نہیں کرتی۔ یہی وجہ ہے کہ اگرچہ انگریزی میں اِس کیلئے عام طور پر لفظ Alien استعمال كيا جاتا ہے لیکن تعلیمی اور سائنسی میدان میں چونکہ یہ لفظ اِستعمال کے نا تو قابل ہے اور نہ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے الفاظ ‘‘غلط العوام’’ بھی کہلاتے ہیں۔ اور ویسے بھی ’’خلائی مخلوق‘‘ کو تلاش کرنے پر یہی مضمون حاصل ہو گا تو وہ کوئی پریشانی کی بات نہیں ہونی چاہئے۔ دوسری بات یہ کہ ہمارے ہاں تو اَب بہت سے لوگ اِسے ‘‘اَیلئین’’ بھی کہتے ہیں تو آپ کے بات مانتے ہوئے کیوں نا اِس مضمون کو یہی نام دے دیا جائے؟ تیسری بات یہ کہ یہی وہ بات ہے جس کی طرف میں نے پہلے بھی آپ کی توجہ مبذول کرنے کی کوشش کی تھی وہ یہ کہ آپ بغیر تبادلۂ خیال کئے اور بغیر وجہ بیان کئے مضامین یا تو حذف کردیتے ہیں اور یا کسی دوسرے عنوان پر اُنہیں منتقل کردیتے ہیں جو کہ ویکیپیڈیا کا اُصول نہیں۔ میں نے آپ کو یہاں پر تبادلہ خیال کرنے پر مجبور کرنے کیلئے مضمون کو واپس منتقل کیا۔ یہ مضامین اگر کسی جدید صارف کی تخلیق ہوں تو پھر بھی آپ کا یہ عمل کسی نہ کسی حد تک سمجھ میں آسکتا ہے لیکن تجربہ کار اور ماہر صارفین کے مضامین کے ساتھ ایسا کرنا بالکل غیرمنطقی کام ہے۔ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ جو کر رہے ہیں وہ بالکل صحیح ہے اور دوسرے صارفین نا تو اِتنے سمجھدار ہیں اور نا ہی آپ کے آگے اُن کی کوئی بس چل سکتی ہے، جیسا کہ اِس ویکی پر آپ کی ایجارہ داری ہو۔ خدارا ایسا مت کریں اور یاد رکھیں کہ اِس اُردو ویکی پر اَور بھی بہت مخلص، ماہر اور تجربہ کار افراد موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں لہذا اپنے آپ کو ایک گروہ کا رُکن سمجھ کر کام کریں نا کہ کوئی سردار۔ شکریہ! محبوب عالم (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:58, 19 ستمبر 2015 (م ع و)
آپ آئے پہلے تو میری ترمیم کا شکریہ ادا کیا، پھر اسی ترمیم کو استرجع کر دیا، حیرت اس بات پر ہے، اردو ویکیپیڈیا پر جو اصول آپ لوگ لکھ گئے میں تو ان کی اجاری داری کی بات کر رہا ہوں، کہ معروف ترین عنوان پر مضمون ہونا چاہیے، نا کہ خالص سائنسی ناموں پر، آپ نے کون سا تبادلۂ خیال کیا تھا؟ جو حکم جاری ہو گیا کہ میں ایسا کروں، اور کون سا صفحہ تھا جسے تبادلۂ خیال کیے بغیر حذف کیا گيا، اصول بنا دیئے گئے ہیں، میں ان کے مطابق چل رہا ہوں، اصول بنايا گیا ہے کہ انگریزی رجوع مکرر حذف کیے جائیں، وہ کرتا ہوں، اصول ہے کہ خود ساختہ اردو عنوان کو معروف عنوان سے بدل دو وہ میں کرتا ہوں، اصول بنایا گيا ہے کہ اصطلاحات کے نام پر جو یک لفظی صفحات کسی عظیم دماغ نے تخلیق کیے وہ حذف کر دیئے جائیں وہ میں کر رہا ہوں، اگر آپ لوگ ایک ایک لفظ کا معنی بتانے کے لیے الگ الگ صفحات بنائیں اور ان کو حذف کرنے کے لیے پہلے ہم حذف کا سانچہ پھر تبادلۂ خیال کریں؟ میری نہیں یہاں پر اصولوں کی اجارہ داری ہے۔ مضمون منتقل کرنے کے لیے تبادلۂ خیال کرنا لازم نہیں، لیکن اگر اسے پھر کوئی واپس کرتا ہے تو اس پر الزام آتا ہے کہ وہ اخلاقی طور پر تبادلۂ خیال کریں، یہ عبارت دیکھ لیں، ہم جو زمرہ منتقل کرتے ہیں اس پر لگایا جاتا ہے، کہ اگر کوئی اسے واپس کرنا چاہتا ہے تو اب وہ بات کرے۔ تب واپس یا کسی دوسرے عنوان پر منتقل کرے۔

آپ بھی منتظم ہیں اور مجھ سے زیادہ قابل ہیں، آپ سے بڑھ کر کون ان چیزوں سے واقف ہو گا، میں تو آپ حضرات کے تبادلۂ خیال پڑھ پڑھ کر ہی اصولوں سے واقف ہوا ہوں، جو کروں گا اس کی نظیر ثابت کر کے دوں گا، کہ ماضی میں ایسا کیا گیا ہے۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:24, 19 ستمبر 2015 (م ع و)