تبادلۂ خیال:مجارستان

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صفحے کا نام[ترمیم]

اس صفحے کا نام مجارستان کی بجائے ہنگری کیا ہے۔ تمام نیوز میڈیا اور کتب میں ہنگری ہی رائج ہے۔ مجارستان صرف فارسی صفحات پر ہی دستیاب ہے۔ مجارستان کا حوالہ بے شک مضمون کے اندر شامل کر دیا جائے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:19، 5 فروری 2020ء (م ع و)

تائید[ترمیم]

  1. تائیدعاقب انجمؔ عافی (تبادلہ خیال ) 22:02، 5 فروری 2020ء (م ع و)
  2. تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:15، 6 فروری 2020ء (م ع و)
  3. تائید-- آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:00، 6 فروری 2020ء (م ع و)
  4. تائید اردو میں یہی نام مستعمل ہے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  مورخہ 6 فروری 2020ء، بوقت 4 بج کر 41 منٹ (بھارت)

تنقید[ترمیم]

  • تنقید کوئی فیصلہ کرنے سے قبل اس پر کچھ تحقیق ہونا چاہیے۔ یاد رکھیے کہ انگریزوں نے بہت سے نام بگاڑے ہوئے ہیں ہمیں ان کی تقلید کرنے کی ضرورت نہیں۔ Magyar مجر ان کی زبان، لوگ اور ان کی ڈاک ٹکٹوں پر لکھا ہوتا ہے۔ ملک کا نام Magyarország ہے تلفظ: مجراورسیگ۔ دیگر ایشیائی زبانوں میں مستعمل نام مندرجہ ذیل ہیں۔
  • عربی - المجر
  • آذربائجانی - ماجاریستان
  • فارسی - مجارستان
  • لوری - مجارستان
  • مصری - المجر
  • مازندرانی / طبری - مجارستون
  • کر دی - مەجارستان

مجھے نام تبدیلی سے اختلاف نہیں تاہم تحقیق کے بعد نام تبدیل کیا جائے۔

اردو ویکیپیڈیا پر وہاں کے لوگوں کے لیے اب تک مجارستانی استعمال ہو رہا ہے اگر نام تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو تو باشندوں کے لیے فیصلہ ساتھ ہی کیا جائے تاکہ دونوں نام تبدیل کیے جائیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:28، 6 فروری 2020ء (م ع و)

تبصرہ جات[ترمیم]

کئی دفعہ مجھے خیال آیا کہ مراکش کا نام المغرب ہونا چاہیے۔ تاہم اردو اور دیگر کئی زبانوں میں مراکش مستعمل ہے اس لیے خاموش رہا، یاد رہے کہ مراکش (شہر) دراصل اس ملک کے ایک شہر کا نام ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:53، 6 فروری 2020ء (م ع و)
مجھے مجارستان یا مجاستانیوں سے کوئی مشکل نہیں لیکن مسئلہ رائج اردو کا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک آئیوری کوسٹ کا صفحہ کوت داوواغ کے نام سے تھا۔ اس پر میں نے پوچھا تھا۔ وہ تبادلہ خیال پر تو نہیں پوچھا شاید فیس بک پر یہ بات ہوئی ہو گی۔ خیر اس وقت کہا گیا تھا کہ ہم ملک کا نام وہی رکھتے ہیں جو اس ملک میں رائج ہے، آئیوری کوسٹ میں فرنچ بولی جاتی ہے اور اس میں تلفظ کوت داوواغ ہے، اس لیے اس صفحے کا نام کوت داوواغ ہے، جو درست تلفظ کے بعد کوت دیواغ کیا گیا۔اب میں نے دیکھا ہے کوت دیواغ بھی آئیوری کوسٹ میں منتقل ہو چکا ہے۔ غالباًً اس کی وجہ آئیوری کوسٹ کا رائج ہونا ہی ہے۔ جہاں تک مجارستان کی بات ہے تو مقامی تلفظ کے اصولوں کے مطابق اس کا نام بھی مجرورسیگ (Magyarország) ہونا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہے۔ اردو میں بھی مجر باشندوں کی وجہ سے اسے مجارستان کر دیا گیا۔ میں مانتا ہوں کہ کچھ پرانی کتابوں میں اس کا نام مجارستان لکھا ہوا ہے لیکن آج اسے کوئی بھی نہیں جانتا۔ اردو لغت بورڈ کی آن لائن لغت میں ہنگری بھی ملک کا نام لکھا ہے اور مجارستان کو بھی ہنگری لکھا ہوا ہے۔ انٹرنیٹ پر مجارستان لکھ کر سرچ کریں تو سوائے فارسی صفحات کے کچھ نتیجہ ہی دکھائی نہیں دے رہا۔ میں تو ہنگری کے مروج ہونے کی وجہ سے اسے ہنگری چاہ رہا ہوں۔ آپ اپنے رابطہ نمبروں میں سے دس لوگوں کو پوچھ لیں کہ مجارستان کس جگہ کا نام ہے۔ اگر پانچ بھی ہنگری کہہ دیں تو بے شک اسے مجارستان ہی رہنے دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:21، 6 فروری 2020ء (م ع و)
یہاں کئی بار ہم نے ایسے ناموں کی تائید کی ہے جو اردو تاریخ میں مستعمل ہوں تاہم اب عام بول چال اور میڈیا میں جدید نام مستعمل ہو تب بھی تاریخی نام کو فوقیت دی جاتی ہے جیسے بارسلونا کی جگہ برشلونہ۔ میں نے اسی تناظر میں کہا تھا کہ اگر تاریخی کتابوں میں مجارستان ملتا ہو تو اسے استعمال کرنا چاہیے کچھ تحقیق ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ بتا چلا کہ اردو میں یہی نام مستعمل ہے۔ ویسے ہم کئی اشیا کے قدیم نام تلاش کر کے مروجہ ناموں کے مقابلے میں صفحات بناتے رہتے ہیں کیا یہ ہمارا دوغلہ پن ہے؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:37، 9 فروری 2020ء (م ع و)

تاریخ صفحہ[ترمیم]

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:28، 6 فروری 2020ء (م ع و)

بیرونی روابط کی درستی (جولا‎ئی 2021)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے مجارستان پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 12:01، 10 جولائی 2021ء (م ع و)