تبادلۂ خیال:محمدی بیگم

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مواد کا اخراج[ترمیم]

اس مضمون میں سے مواد کے اخراج کی کیا ضرورت پیش آ گئی؟ منتظمین سے توجہ اور رائے کی درخواست ہے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:41، 7 فروری 2021ء (م ع و)

مجھے اس مضمون کے پچھلے ورژن میں کچھ بھی ایسا نہیں لگا، جس کو غیر ضروری کہہ کر حذف کر دیا جائے۔اگر ایسا صرف مضمون کو مقابلے میں شامل کرنے کے لیے کیا گیا ہے تو غلط بات ہے۔اصل بات تو عافی صاحب خود بتائیں گے۔ میں تو بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کم از کم سینئر ممبران یا ایڈمنز کے کیے ہوئے کام پر اس طرح جھاڑو پھیرنے سے پہلے ایک بار تبادلہ خیال تو کر لیا کریں۔ مقابلے کے حوالے سے ایک دو نہیں ہزاروں لاکھوں عنوانات مل سکتے ہیں، تو پھر ایسا اقدام کیوں کریں، جس سے دوسرے صارف کی دل آزاری ہو۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:56، 7 فروری 2021ء (م ع و)
امین اکبر، آپ کی بات بجا ہے۔ نہ تو یہ ترمیم میں نے اس وجہ سے کی کہ اس مضمون کو میں مقابلے میں پیش کرسکوں، کیونکہ میرے پاس ویسے ہی بے شمار عنوانات سوانحات کے پڑے ہیں، اور مجھے اس بات کی بالکل بھی چاہت نہیں کہ کسی کی دل آزاری کر کے میں اپنا کام کرتا چلوں۔ مجھے اس بات کا علم نہ تھا کہ یہ مضمون عارف صاحب نے تخلیق کیا ہے، یہ چیز میں نے بعد میں نوٹس کی جب انہوں نے یہ معاملہ چھیڑا۔ میرے نقطئہ نگاہ سے اخراج شدہ مواد میں کافی مسائل تھے، جن کا میں اپنے امتحانات کی بنا پر لمبا تذکرہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں نے کچھ ترامیم کر کے عارف صاحب کا مواد جو مجھے مناسب اور موزوں لگا مع اصلاح کے پھر سے مضمون میں ایڈ کر دیا ہے۔ دوسرے، میں نے اسے بے حوالہ اس لئے کہا، کیونکہ کتابی حوالہ مجھے ادھورا محسوس ہوا، ہو سکتا ہے میری کوتاہ نگاہی بھی ہو۔ میں نے مضمون کو ایک بہتر رنگ و آہنگ دینے کے لئے ترمیم کی تھی۔ بہرحال، اب اسے درست کر دیا ہے۔ عارف صاحب سے تہے دل سے معذرت! ان شاء اللہ آئندہ شکایت کا موقع نہ رہے گا۔─ حضرت عافی (تبادلۂ خیال) 14:27، 7 فروری 2021ء (م ع و)
بہت شکریہ عافی صاحب۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:10، 7 فروری 2021ء (م ع و)