تبادلۂ خیال:ڈائنوسار

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میں نے ایک جگہ فوسلز کے لیے اردو لفظ "محجرات" بھی پڑھا تھا۔ اس مضمون میں سنگوارہ (fossil) لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ عادل

  • عادل صاحب آپ نے بالکل درست کہا کہ محجرات کا لفظ بھی اردو میں fossil کے لیۓ استعمال ہوتا ہے۔ اصل میں سنگوارہ اور محجرات دونوں ایک ہی لفظ ----- پتھر ----- کی جانب اشارہ کرتے ہیں ، فارسی میں پتھر کو سنگ کہا جاتا ہے اور اسی سے سنگوارہ بنتا ہے جبکہ عربی میں پتھر کو حجر کہتے ہیں اور اس سے ہی محجرات بنتا ہے۔ عربی کی جگہ فارسی کا لفظ مجبوری کے طور پر لکھا تھا اسکی ایک وجہ تو یہ تھی کہ ہمارے چند دوست نجانے کیوں عربی الفاظ سے ناراض ہوجاتے ہیں اور دوسری وجہ یہ تھی کہ محجرات کا لفظ جب تک اعراب درست ادا نا کیۓ جائیں غلط ادائگی کا احتمال رہتا ہے۔ خیر اب آپ کے اشارہ کرنے پر میں نے مناسب تبدیلیاں کردی ہیں۔ ایک بات قابل توجہ یہ ہے کہ محجرات اصل میں ----- محجر ----- کی جمع ہے۔ اعراب کے بارے میں یہ ہے کہ محجر کو م پر پیش ، ح پر زبر اور ج پر تشدید کے ساتھ muhajjar (مُحَجَــّر) پڑھا جاۓ گا اور اسی طرح اسکی جمع یعنی محجرات کو muhajjarat پڑھا جاۓ گا بعض اوقات اسکو ج پر زیر کے ساتھ muhajjirat بھی ادا کیا جاتا ہے۔ ایک اور اھم ترین بات یہ ہے کہ fossil ہمیشہ لازمی نہیں کہ کوئی پتھر ہی ہو اسی لیۓ اسکے لیۓ ایک اور لفظ ----- حفرہ ----- بھی استعمال ہوتا ہے جو کہ حفر سے بنا ہے اور اسکا مطلب کسی بھی ----- قدیم نقش یا باقیات ----- کا ہوتا ہے اور یہی اصل میں fossil کا درست مفہوم ہے اسی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا پر Paleontology کے لیۓ حفر سے حفریات (Paleontology) کا انتخاب کیا گیا ہے ، حفر کی جمع احافیر ہوتی ہے۔ ایک راز کی بات اور کہـ دوں : - ) اس مضمون میں جو ربط سنگوارہ کا دیا گیا ہے وہ اصل میں حفر ہی کی جانب لے جاتا ہے ، آپ مضمون میں سنگوارہ (fossil) کے ربط پر click کر کے دیکھیۓ ، یہ آپ کو حفر کے عنوان پر ہی لے کر جاۓ گا۔  : - ) سمرقندی

مضمون کا نام[ترمیم]

مضمون کا نام عام فہم یعنی ڈائنوسار ہونا چاہیے۔ موجودہ عنوان کا ذکر اندر کر دیا جائے ۔گوگل پر ڈائنوسار پر سرچ کرنے سے صفحہ اول پر اس صفحےکا لنک نہیں آتا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:14, 1 فروری 2017 (م ع و)