تبادلۂ خیال:میرعلی شیر قانع ٹھٹوی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میر علی شیر قانع ٹھٹوی کلہوڑا دور سے تعلق رکھتے تھے نہ کہ مغلیہ دور سے۔ آپ کلہوڑا سلطان خدایار خان کلہوڑو کے ملازم تھے۔ اسی لئے مغلیہ سلطنت کا زمرہ نہیں ہو سکتا ۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:52, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

یہ مغلیہ دور کا ہی زمانہ تھا۔ انگریزی ویکی پر زمرہ ہونے کی وجہ سے روبہ نے لگا دیا۔ اگر کلہوڑا مغلیہ کے زیر اقتدار نہیں رہے۔ تو اسے نکال دیا جائے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:07, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)
مغلیہ دور سندھ میں الگ سے" ارغون اور ترخان دور" کہلاتا ہے۔ اگر سندھ کی نظر سے دیکھا جائے تو علی شیر قانع کا دور سندھ کا آزادانہ دور تھا نہ کہ دہلی کی مغلیہ سلطنت سے۔ یہ میں نے مضمون میں "ملازمت" ک سرخی میں لکھ بھی دیا ہے۔ اس لئے سندھ اگر علی شیر کے دور میں آزاد تھا تو وہ مغلیہ دور نہیں بلکہ الگ سے " کلہوڑا دور" کہلائےگا۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سندھ کلہوڑا دور میں کبھی دہلی کی مغلیہ سلطنت میں شامل رہی اور بعد میں آزاد اور پھردوبارہ مغلیہ سلطنت میں شامل رہی۔ اس طرح مغلیہ سلطنت کہہ بھی سکتے ہیں اور نہ بھی۔ آپ کی مرضی پر ہے کہ زمرہ کو شامل کریں یا نکال دیں۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:21, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

نام[ترمیم]

کیا مضمون کے آغاز میں نام کا "ٹھٹّوی" (بہ تشدید) کے طور تذکرہ اور تعارف مناسب نہ ہوگا؟ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:49, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)

ٹھٹوی کو وضاحت کرنا مضمون میں ضروری نہیں کیونکہ متن میں بتا دیا گیا ہے کہ میر علی شیر کا تعلق کہاں سے ہے۔ نیازمند--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:07, 9 اکتوبر 2015 (م ع و)