تبادلۂ خیال:کیپٹن باسط علی خان شہید

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیپٹن باسط علی خان تنولی شہید کیپٹن باسط علی خان شہید نے 2016 میں 134 pma long course میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا کیپٹن باسط علی خان تنولی شہید ٣١ مارچ ١٩٩٦ کو ہری پور کے گاٶں شنگڑی میں پیدا ہوٸے اور آپ کا تعلق خان قبیلے صوبہ خانی سے ہے ۔آپ کے اباٶاجداد نے اس خطہ سے ہندٶوں اور سکھوں کے خلاف بےشمار جنگیں لڑیں اور نواب خان صوبہ خانی نے ہری سنگھ نلوا کو شکست دے کر ہری پور کو آزاد کیا کیپٹن باسط علی خان نے ابتداٸی تعلیم اپنے والد محترم بشارت محمود خان کے زیر سایہ حاصل کی اور آپ کو بچپن سے آرمی میں جانے کا شوق تھا اور آپ ساتویں جماعت سے اپنی کتابوں پر اپنے نام کے ساتھ شہید لکھا کرتے تھے اور اسی جزبہ سے آپ نے انٹر میڈٸیٹ کی تعلیم کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی سے حاصل کی اور ٢٠١٦ میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا اور آپ اکثر کہتے تھے کہ ”مجھے وطن عزیز ہے“ اور پاکستان آرمی میں 5سال خدمات انجام دیں اور ان 5 سالوں میں کیپٹن باسط علی خان نے بہت سے آپریشنز میں خدمات سرانجام دیں اور اسکے ساتھ ساتھ کیپٹن باسط علی خان تنولی ”آل پاکستان پیسز چیمپٸن “ بھی تھے اور ”آل پاکستان فزیکل فٹ ماسٹر“ کا اعزاز بھی کیپٹن باسط علی خان کے پاس تھا اور آرمی چیف نے آپ کو ”گولڈ میڈل“ سے نوازا۔کیپٹن باسط علی خان نے کوہاٹ، وزیرستان، خرلاچی اور ٹل میں فوجی خدمات انجام دیں اور ١٢ جولاٸی کی رات کو کیپٹن باسط علی خان ٹل کے علاقے میں دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے مسلسل ٨ گھنٹے کے مقابلے کے بعد صبح کے قریب کیپٹن باسط علی خان زخمی ہو گے اور بازو میں گولیاں لگی اور پھر زخمی حالت میں بھی آپ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے رہے اور آخر میں کیپٹن باسط علی خان تنولی کو سینے میں اور پیٹ میں گولیاں لگ گٸیں اور انہوں نے اپنی سینٸر قیادت کو رابطہ کیا اور بتایا کہ ” سر آٸی ایم ہٹ“ اسی دوران مزید دو گولیاں سینے میں لگیں اور کیپٹن نے بتایا کہ ”سر آٸی ایم گون“ اور شہید ہو گے اور آپ کو ١٤ جولاٸی ٢٠٢١ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آباٸی گاٶں شنگڑی میں دفن کیا گیا اور پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے کیپٹن باسط علی خان شہید کے مزار پہ حاضری دی اور ان کی فیملی سے بھی ملاقات کی اور کیپٹن باسط علی خان شہید کی بہادری اور شجاعت کو سراہا اور ان کی فیملی کے ساتھ مل کر مزید مضبوط عزم اور دفاع کا عزم کیا اور کہا کہ ” انشا ٕاللہ پاکستان فوج ملک کے دفاع کیلٸے ایسی قربانیاں دیتی رہے گی“ کیپٹن باسط علی خان تنولی شہید کو ان کی خدمات کے صلے میں صدر پاکستان عارف علوی اور پاکستان فوج نے ”تمغہ ٕ بسالت “ سے نوازا۔ پاکستان زندہ باد

کیپٹن باسط علی خان شہید کی مختصر روداد زندگی[ترمیم]

کیپٹن باسط علی خان شہید کی زندگی کے اہم پہلو مختصرا لکھے گے ہیں اسامہ بشارت خان (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:29، 27 اپریل 2022ء (م ع و)