صارف:ابنِ ضیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میرے متعلق
یہ صارف ایک
پاکستانی ویکیپیڈین
ہے
پاکستان کا پرچم
یہ صارف کراچی سے ہے۔
یہ شخص اردو کا صاحبِ زبان ہے۔اردو
یہ صارف اردو ویکیپیڈیا پر آسان اردو کے استعمال کی حمایت کرتا ہے۔
یہ صارف 29 مئی کو پیدا ہوا۔

آداب عرض ہے!

نام عمار ابنِ ضیا اور تعلق کراچی، پاکستان سے۔ فی الوقت پیشے کے لحاظ سے اُردو مدیر ہوں، شوقیہ بلاگر اور لکھاری ہوں، بچّوں کے لیے کہانیاں لکھتا ہوں، اُردو کا شیدائی ہوں اور اپنی مادری زبان کے لیے کچھ کرنے کی خواہش مجھے ایک طویل سفر طے کرواتے ہوئے یہاں، اُردو ویکیپیڈیا پر، لے آئی ہے۔ ایک زمانے میں فہد بھائی نے ویکیپیڈیا پر کام کرنے کی بہت ترغیب دی، قیصرانی بھائی سے بھی متاثر ہوا، لیکن اُس زمانے میں ویکیپیڈیا پر جو اُردو زبان لکھی جاتی تھی اُسے میں ہضم کرنے سے قاصر تھا۔ اب نسبتاً بہتری نظر آتی ہے۔

میری دلچسپیاں مختلف نوعیت کی ہیں، ہمہ جہت ہیں، اور غیر مستقل ہیں؛ ساتھ ہی ایک جوش بھی ہے کہ پلک جھپکتے اُردو کے حوالے سے ساری کمی پوری ہوجائے۔ یوں مجھ سے توقع کی جاسکتی ہے کہ میں کبھی کسی نوعیت کے مضامین لکھتا نظر آؤں گا تو کبھی بالکل ہی مختلف موضوع پر۔ کبھی بہت لکھتا نظر آؤں گا اور کبھی بالکل غائب ہوجاؤں گا۔ مجھے اُمید ہے کہ مجھ جیسے موسمی (برساتی) ویکیپیڈین آپ حضرات کے لیے نئے نہیں ہوں گے۔ :)

ابنِ ضیا : میرا اُردو بلاگ

انترمنتر : بچّوں کے لیے میری اُردو کہانیاں


ستارہ برائے بہترین مضمون[ترمیم]

ستارہ برائے بہترین مضمون
24 (ٹی وی سیریز) کو منتخب بہترین بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے بہترین مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:59, 26 مارچ 2017 (م ع و)

ستارہ برائے بہترین مضمون[ترمیم]

ستارہ برائے بہترین مضمون
محمد یوسف (کرکٹ کھلاڑی) کو منتخب بہترین بنانے میں آپکی مرکزی کاوشوں کے اعتراف میں یہ ستارہ برائے بہترین مضمون پیش کیا جاتا ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:03, 26 مارچ 2017 (م ع و)
|}