ویکیپیڈیا:ہدایت نامہ برائے اصطلاحات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو ویکیپیڈیا پر مضامیں لکھتے وقت ان ہدایات کا خیال رکھیں۔ یہ ہدایات علمی اصطلاحات کے استعمال بارے ہیں۔

  1. مضمون کے عنوان میں Transliteration استعمال نہیں کی جاسکتی۔
  2. اس طرح کے نام جو کہ کسی حکومتی یا تجارتی ادارے نے رسمی (official) طور پر مقرر کر رکھے ہیں وہ ہم ترجمہ نہیں کر سکتے ، اس کی چند مثالیں مائکروسافٹ اور نیشنل جیوگرافک سوسائٹی ہیں (ان کے نام اس دائرہ المعارف پر ہر جگہ کلمہ نویسی میں ہی لکھے گئے ہیں)۔
  3. اگر لغتی اردو دستیاب نہ ہو تو ایسی صورت میں نام انگریزی alphabets میں ہی رہنے دیا جائے گا ۔ اس سے یہ احساس رہتا ہے کہ ابھی اس کی اردو تلاش کرنا چاہئے اور اردو کے لئے راستہ کھلا رہتا ہے۔ (مثلا Robot) ہاں اگر اس کے خود ساختہ نام پر رائے شماری سے اتفاق ہو جائے تو اردو نام پر منتقل کر دیا جائے گا۔
  4. سائنسی اصطلاحات کا ترجمہ کرتے وقت یہ بات محلِ نظر رکھی جائے کہ اس کا مفہوم وہی ہو جو انگریزی (یا جس زبان سے ترجمہ کیا جا رہا ہے) میں ہے۔ مثلاً download کا ترجمہ "زیر اثقال" کیا جا سکتا ہے، مگر "حصول" نہیں۔
  5. مضمون کے متن میں جہاں انگریزی اندراج کی مجبوری ہو وہاں transliteration کی جا سکتی ہے مگر کسی کی جانب سے بھی اگر اردو متبادل بتایا گیا تو اسے تبدیل کرکے اردو کردیا جائے گا اور انگریزی (قوسین) میں لکھ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جہاں مناسب ہو، وہاں "اصطلاح برابر" سانچہ کے استعمال سے انگریزی متبادل بھی لکھا جا سکتا ہے۔
  6. کوئی لفظ بھی خود ساختہ ہوا تو رائے شماری کے بغیر مضمون نہیں بنایا جائے گا۔
  7. اردو کی طب و حکمت کی کتب میں جو اصطلاحات اختیار کی جاتی ہیں ان کی اکثریت عربی اور فارسی کی ہی ہے اور ان پر کسی بھی قسم کی کوئی بحث نہیں کی جاسکتی وہ اگر مشکل ہیں تو ان کا متبادل آسان کر کے مضمون کی ابتداء میں لکھ دیا جائے گا مگر ان اصطلاحات پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جاسکتا کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے کہ ہم آسان الفاظ کی خاطر علمی اصطلاحات کو رد کر دیں ۔ ان کو اسی طرح استعمال کیا جائے گا جیسے وہ اردو حکمت کی مستند کتب میں درج ہیں (لفظ مستند کتب ہے نہ کہ وہ حکمت کی کتب جو کہ عام آدمی کو صحت کی معلومات فراہم کرنے کے لئے لکھی گئی ہوں)۔ یہی بات سائنس، ریاضی، اور طرزیات کے مضامین پر لاگو آتی ہے۔
  8. اگر کسی مضمون پر کوئی سمجھتا ہے کہ آسان مضمون لکھا جاسکتا ہے تو وہ بخوشی ایسا کر سکتا ہے اور اس کے لئے اصل مضمون کے عنوان کے ساتھ (آسان) کا اضافہ کیا جاسکتا ہے تاکہ الگ صفحہ بنایا جاسکے اور اس کے بعد اصل مضمون کی ابتداء میں یا مزید پڑھیے کے قطعہ میں اس کا ربط دیا جاسکتا ہے اور اسی طرح آسان مضمون میں اصل مضمون کا ربط دیا جاسکتا ہے۔ مثال کے لیے دیکھیں ایڈز (آسان) اور محصولی کسرمناعی متلازمہ۔
  9. مندرجہ بالا اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی کوئی کسی مضمون میں ترمیم کرسکتا ہے۔ بصورت دیگر پہلے "تبادلۂ خیال" صفحہ پر اطلاع دی جائے گی اور پھر اس پر بات کرنے کے بعد ہی تبدیلی ممکن ہو گی (خواہ مضمون کسی کا بھی لکھا ہوا ہو)۔