فورایور (ٹی وی سلسلہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فورایور
نوعیت
تخلیق کارمیٹ ملر
نمایاں اداکار
موسیقارجوش رامون
نشرریاستہائے متحدہ
زبانانگریزی
تعدادِ دور1
اقساط10
تیاری
عملی پیشکش
دورانیہ43 منٹ
پروڈکشن ادارہ
تقسیم کاروارنر بروز ٹیلی ویژن ڈسٹری بیوشن
نشریات
چینلاے بی سی
22 ستمبر 2014ء (2014ء-09-22) – تاحال (تاحال)
بیرونی روابط
ویب سائٹ

فورایور (انگریزی: Forever؛ اردو: دائمی یا ہمیشہ کے لیے) ایک سلسلہ وار امریکی ڈراما ہے جس کی کہانی نیو یارک شہر کے ایک لافانی طبی معائنہ کار، ڈاکٹر ہنری مورگن کے بارے میں ہے۔ ٹیلی ویژن کے دور 15-2014ء کے لیے، یہ ڈراما اے بی سی سے نشر ہوتا ہے۔[1][2] 22 ستمبر کو ڈرامے کی مختصر جھلک پیش کی گئی جب کہ سلسلے کی نشریات کا آغاز 23 ستمبر 2014ء کو رات دس بجے ہوا۔[3]

ڈرامے کی آزمائشی قسط 26 اگست 2014ء کو انٹرنیٹ پر جاری کردی گئی تھی۔[4] 7 نومبر 2014ء کو، اے بی سی نے پہلے مکمل دور کے لیے اقساط کی تیاری کی ہدایات جاری کر دیں۔[5]

خاکہ[ترمیم]

ڈاکٹر ہنری مورگن (یووان گرسفیس) نیو یارک شہر کا ایک طبی معائنہ کار (medical examiner) ہے جو مجرمانہ واقعات میں ہونے والی اموات کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی لافانیت کا اسرار حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہنری کو پہلی بار موت کا تجربہ 200 سال قبل ہوا جب وہ افریقی غلاموں کی تجارت کے دوران طبیب کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ موت کے منھ میں جاتے ہی اُس کا جسم موقعِ واردات سے غائب ہو گیا اور پھر اُس نے خود کو پانی میں برہنہ پایا۔ تب سے اُس کی کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی کا آغاز ہوا اور وہ ہر بار مرنے کے بعد خود کو کسی مقام پر پانی میں برہنہ پاتا۔

ابتدائی تعارف: (یووان گرسفیس کی زبانی)

میرا نام ہنری مورگن ہے۔ میری کہانی طویل ہے۔ تقریباً دو صدیوں قبل کچھ (انوکھا) ہوا، اور مجھ میں تبدیلی رونما ہوگئی۔ میری زندگی بالکل آپ کی طرح ہے، سوائے ایک معمولی فرق کے۔۔۔ یہ کبھی ختم نہیں ہوتی۔ ان سالوں میں، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں موت کا طالبِ عالم بن گیا۔ مجھے اپنی اس لعنت سے نجات کی کنجی کی تلاش ہے۔ لہٰذا میں فی الحال نیو یارک شہر کے طبی معائنہ کار دفتر میں کام کرتا ہوں۔ دنیا بھر میں یہاں معمولی یخ بستہ لاشوں کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اگر آپ کی تفریح ہی موت ہو، تو آپ وہاں جاتے ہیں جہاں ایکشن ہو۔

اداکار اور کردار[ترمیم]

  • یووان گرسفیس بطور ڈاکٹر ہنری مورگن (پیدائش: 19 ستمبر 1779ء)، نیو یارک شہر میں طبی معائنہ کار ہے جس کی عمر دو سو سال سے بھی زائد ہے۔ 7 اپریل 1814ء کو اپنی پہلی موت سے لے کر وہ ہر بار مرتے ہی غائب ہوجاتا ہے اور پھر خود کو پانی میں غوطے لگاتے برہنہ پاتا ہے۔ اس کی کئی اموات اور طویل زندگی نے ایک طرف اُسے بصیرت اور تجربہ بخشا ہے تو دوسری طرف وسیع طبعی معلومات۔ اپنی اس معلومات اور تجربے کے ذریعے وہ لاشوں کا جائزہ لے کر اُن کی موت کی اصل وجہ کھوجتا ہے۔ اپنی اس طویل زندگی میں اُسے انسانی فطرت کے متعلق کثیر معلومات حاصل ہوئیں۔ اُس کی کم از کم دو بار شادی ہوئی۔ اُس کی پہلی شادی اُس کے لافانی بننے سے پہلے ہوئی۔ پہلی بیوی کو اُس کی کہانیوں سے اُس پر خبطی ہونے کا گمان ہوتا تھا، لہٰذا ہنری اور اُس کے درمیان تعلق قائم نہ رہ سکا۔ اُس کی دوسری بیوی ابگائل تھی، جو 1950ء کے بعد کسی وقت انتقال کرگئی۔ 1980ء کی دہائی میں ہنری لندن میں جیک سفاح سے متعلق تفتیشی عمل کا حصہ رہا۔ اس سے بھی پہلے، 1940ء کی دہائی میں وہ دوسری جنگ عظیم میں لڑا۔ 8 اکتوبر 1956ء کو، جب ایک غنڈے نے ہنری اور ایک قصائی کا قتل کیا تو ہنری نے بطور ڈاکٹر اپنا پیشہ چھوڑ دیا اور وہاں سے کہیں دور چلے جانے کا فیصلہ کیا، تاکہ اُس کی لافانیات کا راز محفوظ رہ سکے۔
  • ایلانا دی لا گارزا بطور سراغ رساں جو مارٹیناز، جو لاشوں کے معائنے کے معاملے میں ہنری مورگن کی وسیع طبی معلومات کے باعث حیران بھی ہے اور اور بیزار بھی۔ قانون شکن باپ اور ایک نا خوشگوار پس منظر سے تعلق رکھنے والی جو مارٹیناز کچھ عرصہ قبل بیوہ ہوئی ہے؛ اُس کا شوہر ایک وکیل تھا جو مارٹیناز کی ہنری کے ساتھ ملاقات سے ایک سال قبل واشنگٹن میں پاؤں چکی چلاتے ہوئے غیر متوقع دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
  • ڈونی کیشاورز بطور سراغ رساں مائک ہینسن؛ مارٹیناز کا ساتھی۔
  • لورین ٹاؤزینٹ بطور لیفٹیننٹ جواننا ریس۔ مارٹیناز اور ہینسن کی کمانڈنگ افسر۔
  • جوئل ڈیوڈ مور بطور لوکس وال، نیو یارک طبی معائنہ کار دفتر میں مورگن کا معاون۔ لوکس اکثر حیران ہوتا ہے کہ وہ اپنے باس کے بارے میں کتنا کم جانتا ہے۔
  • جوڈ ہرش بطور ایب (ابراہم)، مورگن کا با اعتماد اور لے پالک بیٹا۔ ایب نے ایک موقع پر جو مارٹیناز کو اپنا اور ہنری کا تعلق بیان کرنے کے لیے بہانہ گھڑا کہ وہ اور ہنری کے والد ایک ساتھ کام کرتے تھے، جب کہ دوسرے موقع پر ایب کی سابقہ بیوی نے شک ظاہر کیا کہ ہنری دراصل ایب کا بیٹا ہے تو ایب نے اس بات کو بھی تسلیم کر لیا، لیکن درحقیقت ایب کو دوسری جنگِ عظیم کے دوران یہودی قید خانے سے بازیاب کیا گیا تھا اور ہنری اور اُس کی بیوی ابیگیل نے اُسے گود لے لیا تھا۔ وہ نوادرات کی دکان کا مالک ہے جس کے تہ خانے میں ہنری اپنی لافانیات سے متعلق تحقیق اور تجربات کرتا ہے۔

جزوی[ترمیم]

  • مک کنزی ماوزے بطور ابیگیل، دوسری جنگِ عظیم کے عرصے میں ہنری مورگن کی بیوی اور ایب کو گود لینے والی ماں۔ وہ 1950ء کی دہائی کے اوائل میں کسی وقت انتقال کرگئی، تاہم ہنری اب تک اُس کی یادوں سے اپنا پیچھا مکمل طور پر نہیں چھڑا سکا ہے۔
  • برن گورمین بطور لویس فاربر/ ’’ایڈم‘‘، ایک اور لافانی شخص جو کم از کم دو ہزار سال سے زندہ ہے اور کہتا ہے کہ وہ دنیا کے آغاز سے یہیں رہ رہا ہے۔ قسط ’’برہنہ تیراک‘‘ میں وہ پہلی بار نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ہنری کے لیے تعینات کردہ ماہرِ نفسیات کے طور پر نمودار ہوا۔ چناں چہ ہنری کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کو بتانا پڑا کہ کوئی اس کا تعاقب کر ہا ہے۔

اقساط[ترمیم]

شمار عنوان ہدایات از تحریر از اصل امریکی تاریخِ نشر امریکی ناظرین
(ملین)
1"Pilot"
"آزمائشی"
بریڈ اینڈرسنمیٹ ملر22 ستمبر 2014ء (2014ء-09-22)8.25[6]
ڈاکٹر ہنری مورگن ایک سب-وے ٹرین کے حادثے میں مارا جاتا ہے؛ بعد ازاں دریائے ہڈسن میں اپنی واپسی کے بعد اُسے ایک نامعلوم شخص فون کال کرکے کہتا ہے کہ اُس نے اُس کی لافانیت کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہنری چاہتا ہے کہ وہ یہ علاقہ چھوڑ کر کہیں دور چلا جائے اور نئے سرے سے زندگی شروع کرے تاکہ اُسے پہچانے جانے کا خطرہ کم رہے، لیکن اُس کا با اعتماد ساتھی، ابراہم اُسے سمجھاتا ہے کہ اس نامعلوم شخص پر مکمل یقین نہ آنے تک اُسے اپنا معمول جاری رکھنا چاہیے۔ ٹرین حادثے کی تحقیقات کرنے والی، سراغ رسان جو مارٹیناز ویڈیو فوٹیج میں ہنری مورگن کو ٹرین پر سوار ہوتے دیکھتی ہے تو اُسے شک ہوتا ہے کہ شاید یہی حادثے کا سبب ہے، تاہم ہنری ثابت کرتا ہے کہ اس حادثے کا سبب ٹرین کنڈیکٹر کو زہر دے کر ہلاک کیا جانا تھا۔ مجرم نے ایکونائٹ (زہر) استعمال کیا تھا جو ناگ پھنی پودے کا زود اثر اور دردناک زہر ہوتا ہے۔ تحقیقات سے سراغ ملتا کہ وہ مجرم دوبارہ وہی زہر بذریعہ گیس گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ ٹرین کمپنیوں سے اپنی بیوی کی ہلاکت کا بدلہ لیا جاسکے جو اُن کے راستے پر ہلاک ہوئی تھی۔ ہنری اور جو گرینڈ سینٹرل کی چھت پر اُس مجرم کو جا لیتے ہیں جہاں دونوں کو گولی لگتی ہے اور ہنری اُس قاتل کو تھامے ہوئے چھت سے نیچے چھلانگ لگا دیتا ہے۔ بعد ازاں، ہنری کو پر اسرار شخص کی جانب سے دوبارہ کال آتی ہے۔ اپنی زندگی کے بارے میں سوچتے ہوئے ماضی کی جھلکیاں دکھائی جاتی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ہنری دوسری جنگِ عظیم میں برطانوی فوج کی جانب سے لڑا تھا جہاں جرمنی کے ایک ہسپتال میں اُس کی مستقبل کی بیوی ابیگیل سے ملاقات ہوئی تھی۔ اُن کی پہلی ملاقات قید خانے سے ایک نومولد بچّے کو بچانے کے دوران ہوئی جو بعد ازاں بڑا ہوکر ابراہم (ایب) بنا۔
2"Look Before You Leap"
"چھلانگ سے قبل دیکھ لو"
سیم ہلمیٹ ملر23 ستمبر 2014ء (2014ء-09-23)6.62[6]
ایک پل (بالائی گزرگاہ) سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کی موت کے بارے میں یہی خیال کیا جا رہا تھا کہ اُس نے خودکشی کی ہے؛ لیکن مورگن حقائق اس کے برعکس ثابت کرتا ہے، اس دوران، ہنری کو اُسی پُر اسرار شخص کی جانب سے ایک خط موصول ہوتا ہے جو اس اطالوی ہوٹل کے پرانے کاغذ پر لکھا ہوتا ہے جہاں ہنری، ابیگیل کی محبت کا شکار ہوا۔ دوسری طرف، ماری جانے والی لڑکی کا پروفیسر، جو اُس کے ساتھ ایک قدیم لاطینی مخطوطے کے ترجمے پر کام کر رہا تھا، قتل میں سب سے اہم مشکوک شخص قرار پاتا ہے، تاہم وہ ضمانت پر رہائی پانے کے بعد اپنے دفتر میں مردہ ملتا ہے۔ اپنی شاگردہ کے قتل کے جرم میں پروفیسر کے ملوث ہونے سے متعلق ناکافی شواہد کے باعث پروفیسر کی موت پولیس کے لیے حیرت انگیز ثابت ہوتی ہے جو اب تک اصل قاتل کی تلاش جاری رکھے ہوئی ہوتی ہے۔ پروفیسر کی موت بھی بظاہر خودکشی لگتی ہے۔ لیکن ایک بار پھر ہنری اس کے برعکس ثابت کرتا ہے اور آخر اصل قاتل تک جا پہنچتا ہے۔ یہ گتھی حل کرنے کے بعد، اُسے ایک بار پھر اپنے پیچھے پڑے شکاری کا فون موصول ہوتا ہے جو اپنے آپ کو ’’ایڈم‘‘ کے طور پر متعارف کرواتا ہے اور ہنری کو ایک مزید گتھی سلجھانے پر مبارک باد دیتا ہے۔ ایڈم دعوا کرتا ہے کہ وہ بھی ہنری کی طرح لافانیت کا حامل ہے اور وہ تقریباً 2000 سال سے زندہ ہے اور یہ کہ اُسے اور ہنری کو آخر بالمشافہ ملاقات کرنی ہی ہوگی۔
3"Fountain of Youth"
"جوانی کا منبع"
ڈیوڈ وارنجینے لِن30 ستمبر 2014ء (2014ء-09-30)5.69[7]
ایک بوڑھا شخص ایسے دوائے شباب کے نتیجے میں انتقال کر جاتا ہے، جو جسم کو جوان بناتا ہے، لیکن دماغ کی عمر تیزی سے بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ ہنری اور سراغ رساں مارٹیناز کوشش کرتے ہیں کہ مزید اموات سے پہلے اس دوا کے ماخذ تک پہنچا جائے۔ ہنری کے ماضی سے دکھائی جانے والی جھلکیاں بیان کرتی ہیں کہ کس طرح سالوں پہلے بھی نوجوان ہونے کے جادو اثر طریقوں کا دعوا کرکے کچھ لوگ عوام کو بے وقوف بنایا کرتے تھے؛ نیز وہ اپنے ایک دوست کے بارے میں بھی سوچتا ہے جو تپ دق کے مرض میں مبتلا ہو کر مر جاتا ہے۔ ہنری اور جو آخر اس شخص تک پہنچ جاتے ہیں جو یہ دوا بنانے کا دعوا کرتا ہے لیکن اُسے کوئی نامعلوم شخص ہلاک کردیتا ہے۔ دوسری طرف طبی معائنہ کار مرکز سے لاشیں غائب ہوتی رہتی ہیں۔ دوائے شباب اور لاشوں کی گم شدگی کے درمیان کیا کوئی تعلق ہے۔
4"The Art of Murder"
"قتل کا فن"
جیس الیگزینڈرکرس فیڈک7 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-07)5.17[8]
نیو یارک کے امیر اور طاقت ور ترین خاندان کی سربراہ، گلوریا کارلایل عجائب گھر میں اپنے ہی اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران مردہ پائی جاتی ہے۔ ہنری پہلے پہل اس معاملے کی تفتیش سے گریزاں رہتا ہے، کیوں کہ گلوریا کا اُس سے ذاتی تعلق رہا ہوتا ہے اور اُسی نے ہنری کی حوصلہ افزائی کی ہوتی ہے کہ ابیگیل سے شادی کے بارے میں رضامندی پوچھے۔ تاہم، جب گلوریا کا بیٹا کورناڈ کارلایل اُسے اس تفتیش سے ہٹانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے تو وہ اس مقدمے کو سلجھانے میں جت جاتا ہے۔ کبھی اُسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گلوریا کو کسی نے قتل کیا اور کبھی یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ خود ہی سیڑھیوں سے پھسل کر گر جانے کے باعث ہلاک ہوئی۔
5"The Pugilist Break"
"مکے باز کی ٹکر"
جان رچمرفل لیمر14 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-14)4.81[9]
نیو یارک کے اندرونی علاقے میں بچّوں کے لیے ایک تفریحی مرکز چلانے والے شخص کی لاش ملتی ہے جو کسی زمانے میں مجرم رہ چکا تھا۔ ہنری اور جو اُس کی موت اور ایک امیر کاروباری شخص کے درمیان تعلق کھوجتے ہیں۔ اسی دوران ایب، ہنری کو تجویز دیتا ہے کہ اُسے اپنی پرانی چیزیں نوادرات کی دکان میں فروخت کر دینی چاہئیں۔ گتھی سلجھانے کے دوران ہنری جب اندرونِ شہر جاتا ہے تو اُسے ماضی یاد آتا ہے جب وہ بطور طبیب کام کیا کرتا تھا اور 1800ء کے لگ بھگ ایک پناہ گزین کا علاج کر رہا تھا، جو غربت اور امتیازی سلوک کے باعث مارا جاتا ہے اور بعد ازاں اُس کا کم سن بیٹا بھی موت کا شکار ہوجاتا ہے۔ تب ہنری کو احساس ہوتا ہے کہ صورتِ حال اب بھی زیادہ مختلف نہیں ہوئی ہے۔
6"The Frustrating Thing About Psychopaths"
"نفسیاتی مریضوں سے متعلق مایوس کن بات"
زیٹنا فیونٹسسارہ نکولس جونز21 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-21)4.95[10]
قتل کی تفتیش کرنے والے شعبے کو ایک پیکج موصول ہوتا ہے جسے کھولے جانے پر ایک انسانی دل بر آمد ہوتا ہے۔ ہنری اور جو اپنی تفتیش شروع کرتے ہیں تو خود جیک سفاح جیسی صورتِ حال میں گھرا پاتے ہیں۔ لیکن یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا۔ دوسرا قتل ایک اور بدنامِ زمانہ اور تاحال غیر حل شدہ جرم، بلیک ڈاہلیا سے مشابہت رکھتا ہے۔ ہنری ایک زمانے میں ان سب واقعات کا شاہد رہا ہے اور ماضی کی جھلکیاں ان معاملات میں اُس کی شمولیت واضح کرتی ہیں، جو اُس کی طویل ترین زندگی کے دو مختلف اوقات میں پیش آئے ہوتے ہیں۔ تاہم، ہنری کا گم نام فون کرنے والا شخص اُسے سراغوں سے کہیں آگے بڑھ کر کھوج کا مشورہ دیتا ہے اور یوں پولیس ایک انتہائی مختلف مشکوک شخص تک جا پہنچتی ہے۔
7"New York Kids"
"نیو یارک کے بچے"
اسٹیو شلزیو بورو28 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-28)4.95[11]
ایک نوجوان ڈاکٹر اپنے غیر معمولی کام پر اعزاز وصول کرنے کی اگلی صبح اپنے گھر میں ہلاک پایا جاتا ہے۔ ہنری اور جو اُس کے سینے پر ایک پُر اسرار رومی عددی ٹیٹو پاتے ہیں اور انھیں سراغ ملتا ہے کہ ڈاکٹر ایک دولت مند گھرانے سے تعلق رکھتا تھا مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پر قطع تعلق کرچکا تھا۔ ہنری اور ایب کو اپنے وہ راز یاد آتے ہیں جن پر انھیں فخر نہیں۔ دوسری طرف جو اپنی لیفٹیننٹ کو آمادہ کرتی ہے کہ وہ اُس کے ساتھ اپنے راز بانٹے۔
8"The Ecstasy of Agony"
"جان کنی کی بے خودی"
بریڈ اینڈرسنایلن مک ڈونلڈ11 نومبر 2014ء (2014ء-11-11)4.23[12]
ہنری اور جو ایک کاروباری شخص کی غیر معمولی موت کی تفتیش کرتے ہیں، جب کہ ایب کی سابقہ بیوی اُس کے پاس پُر کشش پیش کش لے کر آتی ہے۔
9"6 A.M."
"6 اے ایم"
پیٹر لاورڈین کارپنٹیر اور میٹ کیسٹر18 نومبر 2014ء (2014ء-11-18)4.43[13]
جاز سیکسوفون فنکار پیپر ایونز کے بیٹے کی اپنی گاڑی میں موت سراغ رسانوں کو حادثہ محسوس ہوتی ہے مگر مورگن جائے وقوعہ کا سرسری جائزہ لے کر اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ یہ قتل تھا۔ تاہم اس قتل کے محرکات اور مزید تفتیش مشہور جاز گیت ’’6A.M‘‘ کے دانشورانہ حقوق (کاپی رائٹ) کے تنازعے تک جا پہنچتی ہے۔ دوسری طرف گم نامی کی زندگی گزارنے والے پیپر ایونز کے لیے اپنے بیٹے کا قتل اُس کے پرانے زخم ہرے کردیتا ہے اور وہ پولیس کی مدد کرنے کی بجائے اپنے تئیں بدلہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے۔
10"The Man in the Killer Suit"
"قاتل کے لباس میں ملبوس شخص"
جیس الیگزینڈرکیمرون لٹویک2 دسمبر 2014ء (2014ء-12-02)5.17[14]
نیو یارک میں بظاہر ایک معزز انگریز موت پردہ اٹھاتی ہے کہ وہ شخص دہری زندگی گزار رہا تھا۔ منگنی کی رات کو اُس کے قتل کی واردات سراغ رسانوں کے لیے کئی افراد مشکوک ٹھہراتی ہے جس میں سرِ فہرست اُس شخص کا ہونے والا سسر ہوتا ہے۔ تاہم مزید تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ اُس کی دہری زندگی میں کوئی اور بھی شریک تھا اور اس قتل کے تانے بانے اُسی سے جا ملتے ہیں۔
11"Skinny Dipper"
"برہنہ تیراک"
اسٹیو بویومکرس فیڈک اور فل لیمر9 دسمبر 2014ء (2014ء-12-09)5.20 [15]
اپنے لافانی ساتھی کے ساتھ ملاقات کے نتیجے میں ہنری اس بات کے امکانات پر غور کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ اُسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنی لافانیت کا راز بانٹنا پڑے گا۔
12"The Wolves of Deep Brooklyn"
"تنگ بروکلین کے بھیڑیے"
6 جنوری 2015ء (2015ء-01-06)
13"Diamonds Are Forever"
"ہیرے دائمی ہوتے ہیں"
13 جنوری 2015ء (2015ء-01-13)

درجہ بندیاں[ترمیم]

شمار عنوان تاریخِ نشر درجہ بندی/ حصہ
(18-49)
ناظرین
(ملین)
ڈی وی آر
(18-49)
ڈی وی آر ناظرین
(ملین)
کُل
(18-49)
کُل ناظرین
(ملین)
1 "آزمائشی" 22 ستمبر 2014ء (2014ء-09-22) 1.5/4[6] 8.25[6] 0.9 3.58 2.4 11.84[6]
2 "چھلانگ سے قبل دیکھ لو" 23 ستمبر 2014ء (2014ء-09-23) 1.7/5[6] 6.62[6] 0.9 3.44 2.6 10.06[6]
3 "جوانی کا منبع" 30 ستمبر 2014ء (2014ء-09-30) 1.4/5[7] 5.69[7] 1.0 2.4[16]
4 "قتل کا فن" 7 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-07) 1.2/4[8] 5.17[8] 0.7 2.93 1.9 8.10[17]
5 "مکے باز کی ٹوٹ پھوٹ" 14 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-14) 1.1/3[9] 4.81[9] 0.9 3.27 2.0 8.08[18]
6 "نفسیاتی مریضوں سے متعلق مایوس کن بات" 21 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-21) 1.2/4[10] 4.95[10] 0.9 3.42 2.1 8.37[19]
7 "نیو یارک کے بچّے" 28 اکتوبر 2014ء (2014ء-10-28) 1.1/3[11] 4.95[11] 0.9 3.14 2.0 8.09[20]
8 "جان کنی کی بے خودی" 11 نومبر 2014ء (2014ء-11-11) 1.0/3[12] 4.23[12] 1.0 3.52 2.0 7.75[21]
9 "صبح 6 بجے" 18 نومبر 2014ء (2014ء-11-18) 1.0/3[13] 4.43[13] 1.0 3.25 2.0 7.68[22]
10 "قاتل کے لباس میں ملبوس شخص" 2 دسمبر 2014ء (2014ء-12-02) 1.2/4[14] 5.17[14]
11 "برہنہ تیراک" 9 دسمبر 2014ء (2014ء-12-09) 1.1/3[15] 5.20[15]
11 "تنگ بروکلین کے بھیڑیے" 6 جنوری 2015ء (2015ء-01-06)
11 "ہیرے دائمی ہوتے ہیں" 13 جنوری 2015ء (2015ء-01-13)

پزیرائی[ترمیم]

ناقدین کی جانب سے فورایور پر ملی جلی آرا سامنے آئیں۔ روٹن ٹماٹوز نے اوسط درجہ بندی 5.8/10 کے ساتھ 44 تبصروں کی بنیاد پر اسے 57 فیصد درجہ دیا۔ ویب سائٹ کا اس بات پر اتفاق رہا کہ ’’فورایور میں یووان گرسفیس کی موجودگی اپیل کرتی ہے، تاہم اُن کا افسوں شو کے انوکھے پن، غیر حقیقی تمہید پر غالب نہیں آ سکتا۔‘‘[23] میٹاکریٹک پر، 24 تجزیوں کی بنیاد پر ڈرامے کا اسکور 54/100 رہا جو ملے جلے یا اوسط تجزیوں کو ظاہر کرتا ہے۔[24]

تنازع[ترمیم]

مصنف پیٹ ہیمل کے 2003ء میں سامنے آنے والے ایک ناول کا عنوان بھی فورایور ہے اور اس کا مرکزی خیال بھی ڈرامے کی کہانی سے خاصی مشابہت رکھتا ہے۔[25] اگرچہ مصنف کی جانب سے اُن کی کہانی کے مرکزی خیال اور عنوان کے نقل کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا گیا، تاہم اُنھوں نے واضح کیا کہ وہ فی الحال مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔[26]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Shows A-Z - forever on abc" (بزبان انگریزی)۔ دی فوٹون کریٹک  روابط خارجية في |publisher= (معاونت)
  2. لزلی گولڈبرگ (8 مئی 2014ء)۔ "ABC Orders 'How to Get Away With Murder,' 'Black-ish,' 'American Crime,' 'Selfie,' 'Galavant,' More to Series" (بزبان انگریزی)۔ دی ہالی ووڈ رپورٹر 
  3. ایمینڈا کونڈولوجے (15 جولائی 2014ء)۔ "ABC Announces Fall Premiere Dates" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  4. "Be among the first to watch the pilot episode of #Forever, available now on WATCH ABC: http://t.co/e3byghtsFa" (بزبان انگریزی)۔ ٹوئٹر پر سیلفی۔ 26 اگست 2014ء  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  5. "ABC Gives Forever A Full Season" (بزبان انگریزی)۔ از مائی شو کینسلڈ۔ 7 نومبر 2014ء 
  6. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ نیلی آنڈریوا (13 اکتوبر 2014ء)۔ "Premiere Week Live+7 Ratings: NBC, CBS Win Network Race, 'Gotham', 'How To Get Away With Murder' Lead DVR Gains" (بزبان انگریزی)۔ ڈیڈلائن ڈاٹ کام 
  7. ^ ا ب پ سارا بایبل (یکم اکتوبر 2014ء)۔ "Tuesday Final Ratings: 'Selfie', 'Manhattan Love Story', 'The Voice', 'Marvel's Agents of S.H.I.E.L.D.', 'New Girl' & 'Forever' Adjusted Up; 'Chicago Fire' Adjusted Down" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائی دی نمبرز 
  8. ^ ا ب پ سارا بایبل (16 اکتوبر 2014ء)۔ "Revised Tuesday, October 7 Final Ratings: 'Selfie', 'Marvel's Agents of S.H.I.E.L.D.' & 'Forever' Adjusted Down" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  9. ^ ا ب پ سارا بایبل (15 اکتوبر 2014ء)۔ "Tuesday Final Ratings: 'The Flash', 'Marvel's Agents of S.H.I.E.LD.', 'The Voice' & 'The Mindy Project' Adjusted Up; 'About A Boy' & 'Chicago Fire' Adjusted Down" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  10. ^ ا ب پ ایمنڈا کونڈولوجی (22 اکتوبر 2014ء)۔ "Tuesday Final Ratings: 'The Voice', 'The Flash' & 'Marvel's Agents of S.H.I.E.L.D.' Adjusted Up; 'Marry Me' Adjusted Down + Final World Series Numbers" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  11. ^ ا ب پ سارا بایبل (29 اکتوبر 2014ء)۔ "Tuesday Final Ratings: 'The Flash', 'The Voice', 'NCIS' & 'Person of Interest' Adjusted Up; 'Marry Me' Adjusted Down & Final World Series Numbers" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  12. ^ ا ب پ سارا بایبل (12 نومبر 2014ء)۔ "Tuesday Final Ratings: 'The Voice' & 'The Mindy Project' Adjusted Up" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  13. ^ ا ب پ ایمنڈا کونڈولجی (19 نومبر 2014ء)۔ "Tuesday Final Ratings: 'The Voice', 'The Flash' & 'Chicago Fire' Adjusted Up; 'Marry Me' Adjusted Down" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  14. ^ ا ب پ ایمنڈا کونڈولجی (3 دسمبر 2014ء)۔ "Tuesday Final Ratings: 'The Flash' & 'Chicago Fire' Adjusted Up; 'Marry Me' Adjusted Down" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  15. ^ ا ب پ سارا بایبل (10 دسمبر 2014ء)۔ "Tuesday Final Ratings: 'Victoria's Secret Fashion Show' & 'The Voice' Adjusted Up; 'Supernatural' & 'The Mindy Project' Adjusted Down" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  16. ایمنڈا کونڈولوجی (20 اکتوبر 2014ء)۔ "'How to Get Away With Murder' Has Biggest Adults 18-49 Ratings Increase; 'Parenthood' Tops Percentage Gains & 'The Blacklist' Tops Viewer Gains in Live +7 Ratings for Week Ending October 5" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  17. سارا بایبل (27 اکتوبر 2014ء)۔ "'How to Get Away With Murder' & 'Modern Family' Have Biggest Adults 18-49 Ratings Increase; 'Red Band Society' Tops Percentage Gains & 'The Blacklist' Tops Viewer Gains in Live +7 Ratings for Week Ending October 12" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  18. سارا بایبل (3 نومبر 2014ء)۔ "'How to Get Away With Murder' & 'The Big Bang Theory' Have Biggest Adults 18-49 Ratings Increase; 'New Girl' Tops Percentage Gains & 'The Blacklist' Tops Viewer Gains in Live +7 Ratings for Week Ending October 19" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  19. ایمنڈا کونڈولوجی (10 نومبر 2014ء)۔ "'The Big Bang Theory' Has Biggest Adults 18-49 Ratings Increase; 'America's Next Top Model' Tops Percentage Gains & 'The Blacklist' Tops Viewer Gains in Live +7 Ratings for Week 5 Ending October 26" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  20. ایمنڈا کونڈولوجی (17 نومبر 2014ء)۔ "Modern Family' Has Biggest Adults 18-49 Ratings Increase; 'Elementary', 'Parnethood' & 'The Originals' Top Percentage Gains & 'The Blacklist' Leads Viewer Gains in Live +7 Ratings for Week 6 Ending November 2" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  21. ایمنڈا کونڈولوجی (2 دسمبر 2014ء)۔ "'The Big Bang Theory' Has Biggest Adults 18-49 Ratings Increase; 'The Vampire Diaries' Tops Percentage Gains & 'The Blacklist' Leads Viewer Gains in Live +7 Ratings for Week 8 Ending November 16" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  22. سارا بایبل (8 دسمبر 2014ء)۔ "'Modern Family' Has Biggest Adults 18-49 Ratings Increase; 'Reign' Tops Percentage Gains & 'The Big Bang Theory' Leads Viewer Gains in Live +7 Ratings for Week 8 Ending November 16" (بزبان انگریزی)۔ ٹی وی بائے دی نمبرز 
  23. "Forever: Season 1 (2014)" (بزبان انگریزی)۔ روٹن ٹماٹوز 
  24. "Forever: Season 1 (2014)" (بزبان انگریزی)۔ میٹاکریٹک 
  25. پیٹ ہیمل (2003)۔ Forever: A Novel۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2014ء 
  26. ڈون کالپن (22 ستمبر 2014ء)۔ "ABC's new series 'Forever' is suspiciously close to Pete Hamill's novel of the same name" (بزبان انگریزی)۔ نیو یارک ڈیلی نیوز