آدی پرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آدی پَرو یا پہلی کتاب (سنسکرت: आदिपर्व‎) رزمیہ مہابھارت کی اٹھارہ کتابوں میں سے پہلی کتاب ہے۔ آدی سنسکرت لفظ ہے جس کے معنی ہیں پہلا۔ آدی پرو میں 19 ذیلی کتب اور 236 ابواب (ادھیائے) ہیں [1][2] جبکہ اس کے تنقیدی نسخے میں 19 ذیلی کتب اور 225 ابواب ہیں [3][4]۔

آدی پرو میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح اگرشَرَوَس نے نیمشا جنگل میں مجتمع رشیوں کے سامنے اس رزمیہ کو پڑھا۔ نیز اس میں مہابھارت کی اٹھارہ کتابوں کا مختصر خاکہ اور ان کی اہمیت بھی مذکور ہے۔ ساتھ ہی بھارت اور بھرگو قبائل کی تاریخ کا بیان بھی ہے۔ اس کتاب کا اہم حصہ وہ ہے جس میں کرو مملکت کے شہزادوں کی پیدائش اور ان کی ابتدائی زندگی نیز دھرت راشٹر کے ہاتھوں پانڈو کی تعذیب کی داستان بیان کی گئی ہے۔

ابواب اور ساخت[ترمیم]

آدی پرو میں 19 ذیلی کتب (اپا پروا) پر مشتمل ہے۔ ہر ذیلی کتاب پروا کہلاتی ہے اور مزید کئی ابواب میں تقسیم ہوتی ہے۔ آدی پروا کی 19 ذیلی کتابوں کے نام اور مختصر معلومات مندرجہ ذیل ہیں:

انوک رامانیکا پروا (باب 1)

ساؤتی شاؤنکا کی قیادت میں رشیوں سے نیمشا جنگل میں ملتی ہے۔ وہ مہا بھارت سننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ انھیں تخلیق کی کہانیاں سناتا ہے۔ وہ انھیں بتاتا ہے کہ کیسے مہابھارت لکھی گئی۔ اس پروا میں مہابھارت کی اہمیت کے بارے میں بتایا جاتا ہے، جس میں تمام بنی نوع انسان کے علوم کا نچوڑ کا دعوی موجود ہے اور کیوں اس کا لازمی مطالعہ کرنا چاہیے۔

سنگراہا پروا (باب 2)

سمنتھا پنچکا کی کہانی۔ فوج میں اکشاؤہنی کی تعریف۔ مہابھارت کی 18 کتابوں کے مواد کا سرسری جائزہ۔

پاؤشیا پروا (باب 3)

جنامیجایا پر سراما کی بد دعا، ارونی، ویدا، پاؤشیا اور سیج وید کی کہانی۔

پاؤلوما پروا (باب 4 سے 12)

بھرگروا نسل کے آدمیوں کی تاریخ۔ چیاونا کی پیدائش کی کہانی۔

استیکا پروا (باب 13 سے 58)

سمندروں کے تقسیم ہونے کی کہانی۔

ادی ونسوا ترانا پروا (باب 59 سے 64)

پانڈؤوں اور کورو کی تاریخ۔ شانتانو ، بھیشما اور ستیاوتی کی کہانیاں۔ کرنا کی پیدائش کی کہانی۔ کرشنا اور انی مانڈویا بھگوان کی پیدائش۔ براہما سے دعا کہ دیوتاؤں کا دوبارہ جنم ممکن کیا جائے تاکہ دھرتی کو بچایا جا سکے۔

سمبھاوا پروا (باب 65 سے 142)

زمین پر زندگی اور دیوتاؤں کے بارے میں نظریات۔ دروناچاریہ اور کرپاچاریہ کی کہانیاں۔ دشیانتا اور شکنتلا کی کہانی۔ بھارتا کی پیدائش کی کہانی۔ شکنتلا دشیانتا کے پاس ایک لڑکے کے ساتھ جاتی ہے۔ وہ پہلے تو شادی اور اس کے بارے میں کچھ بھی جاننے کے بارے میں انکار کر دیتا ہے مگر پھر اسے یاد آ جاتا ہے اور اور وہ معذرت کے ساتھ اسے قبول کر لیتا ہے۔ بھارتا

شہزادہ بن جاتا ہے۔ مدری کی شادی اور ودورا کی شادی۔ کورو اور پانڈؤوں میں صلح کی کوششیں۔

جاتوگریہا-دہا پروا (باب 143 سے 153)

کانیکا دھرتاراشٹرا سے صلاح لیتا ہے کہ بادشاہت کیسے کرنی چاہیے اور کیسے فریب کو حکومت اور جنگ میں دشمنوں اور ممکنہ مخالفین کے خلاف استعمال کرنا چاہیے۔ کانیکا گیدڑ، شیر، چوہے اور ہرن کے بارے میں ایک علامتی کہانی سناتا ہے جس میں وہ مشورہ دیتا ہے کہ ایک کمزور حکمران کو اپنی کمزوری کو بھول کر لوگوں کی کمزوری پر دھیان دینا چاہیے اور بظاہر دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے جبکہ حقیقت میں دوسروں کے لیے بے رحم اور ظالم ہونا چاہیے خصوصی طور پر اپنے  بہتر اور طاقتور مخالفین کے ساتھ۔

ہدموا ودھا پروا (باب 154 سے 158)

آگ سے بچنے کے بعد بانڈوا بھائیوں کی آوارہ گردی کی کہانی۔ رکھششی ہدمبا اور بھیما کی کہانی۔ اس کا بھیما کی محبت میں گرفتار ہونا اور اپنے بھائی کی مدد کرنے سے انکار۔ بھیما اور راکھشس ہدمبسر کی لڑائی کی کہانی۔

واکا ودھا پروا

پانڈوا بھائیوں کی ایکاچکرا میں زندگی۔ بھیما کا ایکاچکرا کے لوگوں کو ڈرانے والے راکھشس بکاسورا کو مارنے کی کہانی۔ دروپدی کی مقدس آگ میں پیدائش۔ پانڈوا کے زندہ ہونے کی خبر پھیلنا۔

چیترا راٹھا پروا

پانڈوا پنچالا کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ تپاتی، وشستھا اور وشوامترا کی کہانی۔

سویم ورا پروا

پانڈوا کا پنچالا بہروپ میں پہنچنا۔ دورپدی کا سویم ورا۔  ارجنا اور بھیما سویم ورا میں آگے بڑھنا اور دروپدی کا دل اور ہاتھ جیتنا۔ دروپدی کی پانڈوا بھائیوں سے شادی کی کہانی۔ کرشنا کا پانڈوا بھائیوں کو بہروپ میں پہچاننا۔

ویواہ کا پروا

دروپدی کا پانڈوا کے زندہ ہونے کی خبر سن کر خوش ہونا اور پھر دروپدی کی شادی ہونا۔

ویدو راگمانا پروا

ویدورا کا کورو اور پانڈوا بھائیوں میں صلح کی کوشش۔ کارنا، بھشما، ڈرونا اور ودورا کی تقریریں۔

راجیا لبھا پروا

کرشنا کے آشیرباد سے پانڈوا کا ہستیناپور میں واپس آنا۔ اندرا پرستھا شہر کی تعمیر۔ سندا اپاسندا اور نرادا کی کہانی۔

ارجنا واناوسا پروا

ارجنا دھرم کی خلاف ورزی کرتا ہے اور وہ رضاکارانہ طور پر جلاوطنی اختیار کر لیتا ہے۔ ارجنا اولوپی اور چترنگڈا سے شادی کر لیتا ہے اور کئی الپسراؤں کو چھڑوا لیتا ہے۔ ارجنا اور کرشنا اچھے اور قریبی دوست بن جاتے ہیں۔ ارجنا دوارکا جا کر کرشنا کے ساتھ رہنے لگتا ہے۔

سبھدرا ہرانا پروا

ارجنا محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے اور کرشنا کی بہن سبھدرا کے ساتھ چلا جاتا ہے۔ ورشنی ارجنا کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہوتے ہیں مگر پھر اس ارادے سے باز آ جاتے ہیں۔

ہرانا ہاریکا پروا

ارجنا جلاوطنی ختم کرکے سبھدرا کے ساتھ واپس آ جاتا ہے۔ اس کا بیٹا ابھیمانو پیدا ہوتا ہے۔ دروپدی کے پانچ بیٹوں اپا پانڈووس کی کہانی۔

کھانڈوا دہا پروا

یدھشتھرا کا دور - بااثر بادشاہوں کا کردار اور نظریہ۔ وارونا، اگنی اور اندرا کی کہانیاں۔ کرشنا (اچیوتا) اور ارجنا کی دیوتاؤں سے لڑائی، ان کی مشترکہ صلاحیتوں اور جیت کا مظاہرہ۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ganguli, K.M. (1883-1896) "Adi Parva" in The Mahabharata of Krishna-Dwaipayana Vyasa (12 Volumes). Calcutta
  2. Dutt, M.N. (1895) The Mahabharata (Volume 1): Adi Parva. Calcutta: Elysium Press
  3. van Buitenen, J.A.B. (1973) The Mahabharata: Book 1: The Book of the Beginning. Chicago, IL: University of Chicago Press, pp 475-476
  4. Debroy, B. (2010) The Mahabharata, Volume 1. Gurgaon: Penguin Books India, pp xxiii - xxvi