ابوالحسن نغمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سینیئر صحافی، براڈ کاسٹر و ادیب ، مترجم

پیدائش[ترمیم]

ادیب ابو الحسن نغمی 1930ء کو پیدا ہوئے،[1]

ادبی و صحافتی زندگی[ترمیم]

ابو الحسن نغمی نے روزنامہ "زمیندار " سے صحافت کا آغاز کیا. ریڈیو پاکستان لاہور کے بچوں کے پروگرام میں "بھائی جان" کے طور پر بہت مقبول ہوئے۔ روزنامہ "امروز" میں قطعہ بھی لکھتے رہے. پھر وائس آف امریکا میں چلے گئے ۔ جس کے بعد ایک انشورنس کمپنی سے وابستہ رہے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد SOUL ( سوسائٹی آف اُردو لٹریچر ) واشنگٹن کی بنیاد رکھی، اداکار نور نغمی ان کے صاحبزادے ہیں۔[2]

1972ءکو امریکہ میں مقیم ہو گئے، وہ منٹو کے دوست اور قریبی ساتھی تھے۔انھوں نے متعدد کتابیں لکھیں، وہ امریکا میں بنائی گئی تنظیم سوسائٹی آف اردو لٹریچر کے روح رواں بھی تھے۔ادیب ابو الحسن نغمی ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک رہے، آؤ بچو سنو کہانی اُن کا کامیاب اور معروف ترین پروگرام رہا۔،[3][4][5][6]

تصانیف[ترمیم]

  • یہ لاہور ہے، [7]
  • 32 برس امریکا میں
  • داستان جاری ہے[8]
  • سعادت حسن منٹو (ذاتی یادداشتوں پر مبنی اوراق)[9]
  • بچوں کی زندگی کے بحران (ترجمہ)
  • شرمیلے پن کا نفسیاتی علاج
  • مادام کیوری (ترجمہ/1959ء)[10]
  • صحت کی ابتدائی تعلیم

وفات[ترمیم]

ابو الحسن نغمی امریکا 12 دسمبر 2022ء کو امریکا میں وفات پا گئے، ان کی عمر 92 برس تھی، ان کی نماز جنازہ 13 دسمبر کی دوپہر ایک بجے دارالہدی، سپرنگ فیلڈ، ورجینیا میں ادا کی گئی،[11][12]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://jang.com.pk/news/1169660
  2. https://baaghitv.com/abulhassan-naghmi-wafat-pa-gaye/#amp_tf=From%20%251%24s&aoh=16708307409625&referrer=https%3A%2F%2Fwww.google.com
  3. https://dailypakistan.com.pk/12-Dec-2022/1519532?version=amp
  4. https://urdu.geo.tv/amp/309904
  5. https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/679892_1
  6. https://www.24urdu.com/12-Dec-2022/64599?version=amp#amp_tf=From%20%251%24s&aoh=16708320739785&referrer=https%3A%2F%2Fwww.google.com
  7. https://aalmiakhbar.com/archives/133097
  8. https://www.humsub.com.pk/378355/sajjad-jahania-43/
  9. https://kitabdaar.com/book-tag/abulhasan-naghmi/
  10. "آرکائیو کاپی"۔ 12 دسمبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2022 
  11. https://dailypakistan.com.pk/12-Dec-2022/1519532?version=amp
  12. https://www.24urdu.com/12-Dec-2022/64599?version=amp#amp_tf=From%20%251%24s&aoh=16708320739785&referrer=https%3A%2F%2Fwww.google.com