احسان محمود خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

احسان محمود خان پاکستان سے تعلق رکھنے والے انگریزی زبان کے لکھاری اور تجزیہ کار ہیں۔ ان کے تجزیئے اور مضامین مختلف قومی اور بین الاقوامی رسائل و جرائد میں شائع ہوتے ہیں ۔

تعلیم[ترمیم]

احسان محمود خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی ریاستہائے متحدہ امریکا سے ماسٹر ان فلاسفی (ایم فِل) اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اِسلام آباد پاکستان سے ڈاکٹر اِن فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

کتاب کی تصنیف[ترمیم]

سال 2010ء میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی، ریاستہائے متحدہ امریکا سے ماسٹر اِن فلاسفی (ایم فِل) کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد احسان محمود خان نے اپنے تحقیقی مقالے کو کتابی صورت میں مرتب کرنا شروع کیا۔ سال 2013ء میں اسلام آباد پاکستان سے اس تحقیقی مقالے کو ہیومن سیکورٹی اِن پاکستان (Human Security in Pakistan) کے نام سے انگریزی زبان میں باقاعدہ کتابی شکل میں نیریٹِو پبلشرز نے شائع کیا ہے۔ 361 صفحات پر مشتمل احسان محمود خان کی تصنیف کردہ کتاب کا انٹرنیشنل سٹینڈرڈ بُک نمبر International Standard Book Number (ISBN) 9789699645297 ہے۔ کتاب کی قیمت پاکستانی کرنسی میں مبلغ گیارہ سَو (1100) روپے ہے۔ محققین، طلبہ اور اساتذہ کے عمومی مطالعے اور تحقیقی استفادے کے لیے یہ کتاب دنیا کی معروف لائبریریوں میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، پاکستان

حوالہ جات[ترمیم]