اداکاروں کا انتخاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اداکاروں کا انتخاب (انگریزی: casting/ کاسٹنگ) قبل از پروڈکشن انجام دیا جانے والا عمل ہے جس میں فن کے براہِ راست یا ریکارڈ شدہ مظاہرے کے لیے اداکاروں، رقاصوں، گلوکاروں، ماڈلوں اور دیگر افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

اداکاروں کے انتخاب کا عمل[ترمیم]

اداکاروں کے انتخاب کے عمل میں پروڈیوسر، ہدایت کار اور/یا ماہرینِ رقص پر مشتمل ایک جماعت کے سامنے اداکاری کی آزمائش (آڈیشن) کا عمل شامل ہوتا ہے۔ ابتدائی مراحل میں، فن کا مظاہرہ کرنے والے تیار شدہ مکالمے یا گیت پیش کرتے ہیں۔ عموماً ان کی ویڈیو ریکارڈ کی جاتی ہے اور اسے ان کے تعارف اور ہیڈ شاٹس کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے، جسے بعد ازاں پروڈیوسروں، ہدایت کاروں اور اسٹوڈیو نمائندگان کو فراہم کیا جاتا ہے۔ بعد کے مراحل میں، اداکاروں کے گروہ مل کر متعلقہ کام کو پیش کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے اداکاروں کے انتخاب کا ذمہ دار (کاسٹنگ ڈائریکٹر) جانچ سکتا ہے کہ آیا یہ اداکار ان کرداروں کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔