افتادگان خاک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
افتادگان خاک
کتاب کا سرورق
مصنففرانز فینن
اصل عنوانLes Damnés de la Terre
مترجممحمد پرویز، سجاد باقر رضوی
ملکفرانس
زبانفرانسیسی
موضوعاتنسل پرستی، نو آبادیاتی نظام، تشدد، Post-colonialism، Third-world development، انقلاب
ناشرفکشن ہاؤس
تاریخ اشاعت
1969ء
طرز طباعتمطبوعہ

افتادگان خاک ((فرانسیسی: Les Damnés de la Terre)‏) فرانز فینن کی تصنیف کردہ کتاب ہے جس میں مصنف نے قوموں اور افراد پر استعمار کے غیر انسانی اثرات کا ذہنی و نفسیاتی تجزیہ کیا ہے اور ساتھ ہی استعمار سے نجات پانے کے لیے عوامی تحریک برپا کرنے والے سماجی، تہذیبی اور سیاسی مفاہیم پر بھی گفتگو کی ہے۔

یہ کتاب سنہ 1961ء میں فرانسیسی زبان میں لکھی گئی تھی۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے جلد ہی دوسری عالمی زبانوں میں منتقل کیا جانے لگا۔ سنہ 1969ء میں محمد پرویز اور سجاد باقر رضوی نے اسے اردو قالب میں ڈھالا۔