افیونی جنگیں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

افیونی جنگیں (Opium Wars) جنہیں اینگلو چینی جنگیں بھی کہا جاتا ہے دو جنگوں پر مشتمل تھی۔ پہلی افیونی جنگ 1839 تا 1842 اور دوسری افیونی جنگ 1856 تا 1860۔ یہ بظاہر مختصر سی جنگیں تھیں جو برطانیہ اور چین کے درمیان لڑی گئیں لیکن انکا مقصد چین میں افیون فروخت کرنا تھا کیونکہ چینی شہنشاہ یانگزنگ نے 1729ء میں افیون کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بدلے میں برطانوی سلطنت چین کے خلاف کارروائی پر فوری رضامند ہو گئی۔ جنگ کی ابتدا اس طرح سے ہوئی ایک برطانوی بحری بیڑا چین کے پرل دریا کے دہانے میں داخل ہوا اور چین کی کمزور بحریہ کو صرف پانچ گھنٹوں میں تباہ و برباد کر دیا۔ برطانیہ نے چین کو فتح کرنے کے بعد ایک ایسا معاہدہ کیا جس کے تحت اس نے پانچ بندرگاہیں کھولنے کی اجازت لی۔ برطانیہ نے اس معاہدے کے تحت ہانگ کانگ جزیرے کو اپنے اختیار میں لے لیا جہاں سے افیون کی تجارت ہوتی تھی۔ 156 سال بعد 1 جولائی 1997ء کو ہانگ کانگ برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہو ا اور واپس چین کا حصہ بنا۔

انگریز چینیوں سے لڑتے ہوئے

انیسویں صدی میں 8 دفعہ برطانیہ کی فرانس سے جنگ ہوئی۔ لیکن چین کے خلاف افیونی جنگوں میں فرانس برطانیہ کا ساتھی تھا۔[1]

اقتباس[ترمیم]

  • افیونی جنگوں سے پہلے چین کی معیشت دنیا میں سب سے بڑی تھی۔ جنگ کے بعد (افیون کی وجہ سے) یہ آدھی رہ گئی۔
"The Opium Wars, beginning in the late 18th century, took China from the world's largest economy to less than half afterwards."[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]