اللہ بچایو کھوسو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الله بچايو کھوسو

اللہ بچایو کھوسو، الہبچایو کھوسو (انگریزی: Allah Bachayo Khoso) ((پیدائش:1935-وفات:2012ء) پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والے مشہور الغوزہ نواز تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

اللہ بچایو کھوسو 1935 میں تحصیل بلڑی شاہ کریم ضلع ٹنڈو محمد خان کے گاؤں ڈاڈیوں میں پیدا ہوئے۔اس نے 1951 میں فن کی ابتدا کی تھی اور ریڈیو پاکستان حیدرآبد سے متعار ف ہوئے۔1976 میں شہرت کی بلندی کو پہنچے۔ 1965 کی جنگ کے دوران لاہور کے قریب واگھا بارڈر پر میڈم نور جہاں کے ساتھ الغوزہ بجایا تھا۔ انھوں نے فلپائن کے علاوہ دوسرے ممالک میں فن کا مظاہرہ کیا۔ انھیں شاہ عبداللطیف بھٹائی اوارڈ سے نوازا گیا۔[1] [2] اس کے علاوہ انھیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغا حسن کارکردگی بھی ملا۔[3]

وفات[ترمیم]

اللہ بچایو کھوسو 6 دسمبر 2012ء کو انتقال کر گئے اور انھیں آبائی گاؤں میں دفن کیا گیا۔[4] [5]

حوالہ جات[ترمیم]

(مراجع)[ترمیم]