این صفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

این صفی N Safi نام ایک نقلی (جعلی) نام ہے۔

اردو ادب کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی مصنف ابن صفی [1] سے متاثر ہو کر اور ابن صفی کی نقل میں کئی مصنفین نے این صفی ایک نقلی یا جعلی نام سے ناول لکھے تھے، یہ معلومات نہیں مل سکیں کہ یہ نام این صفی کس نے بنایا تھا۔ اس نام سے نجمہ صفی اور نغمہ صفی کے جعلی ناول بھی ملتے ہیں، یہ نام خواتین کے ہیں مگر ان ناموں سے چند مرد حضرات نے بھی جعلی ناول لکھے۔ این صفی نام سے اتنے زیادہ مصنفین نے جعلی ناول لکھے کہ سب کا ریکارڈ بھی فی الحال معلوم نہیں ہو سکا، این صفی نام سے لکھنے والے کئی مصنفین گمنام ہیں۔

اردو ادب اور اردو جاسوسی ادب کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی مصنف ابن صفی صاحب کے تخلیق کردہ عظیم کردار کرنل فریدی، کیپٹن حمید، علی عمران یعنی عمران سیریز [2] اور جاسوسی دنیا ’’فریدی حمید سیریز‘‘ [3] اس قدر مقبول تھی کہ ابن صفی کی زندگی ہی میں ان کے نام سے ملتے جلتے کئی نقلی ابن صفی، این صفی، ابن صقی، اَبن صفی، ابو صفی، نجمہ صفی، نغمہ صفی وغیرہ وغیرہ سامنے آئے۔ کئی نامی گرامی مصنفین بھی ہیں جنھوں نے این صفی نام سے اپنے ناول لکھے۔ ان سب نے ابن صفی صاحب کے کرداروں پر ابن صفی صاحب کی اجازت کے بغیر ناول لکھے، اسی طرح باقی تمام عمران سیریز اور جاسوسی دنیا ’’فریدی حمید سیریز‘‘ مصنفین نے بھی ابن صفی صاحب کی اجازت کے بغیر ان کے کرداروں پر ناول لکھے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

این صفی نام سے لکھنے والے مصنفین جن کا ریکارڈ ملا ہے ان کے نام عمران سیریز کے مصنفین اور جاسوسی دنیا (فریدی حمید سیریز) و عمران سیریز کے مصنفین ویکیپیڈیا صفحات میں شامل کیے گئے ہیں اور نئی معلومات ملنے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے کہ ابن صفی صاحب کے مشہور و معروف کرداروں پر ابن صفی کی زندگی ہی میں اتنے زیادہ مصنفین نے غیر قانونی طور پر لکھا اور اب یہ تعداد دو سو ’’200‘‘ کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابن صفی
  2. عمران سیریز
  3. جاسوسی دنیا