ایوو تاکاموٹو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایوو تاکاموٹو

Iwao Takamoto

پیدائش: 29 اپریل 1925ء

انتقال: 8 جنوری 2007ء

ابتدائی زندگی[ترمیم]

مشہور کارٹونسٹ۔ مشہور کارٹون سکوبی ڈو کے خالق ۔لاس اینجلس میں پیدا ہوئے۔ کارٹون بنانے کی غیر رسمی تربیت جنگ عظیم دوم میں قید کے دوران اپنے ساتھی جاپانی نژاد امریکیوں سے حاصل کی۔

سکوبی ڈو[ترمیم]

سکوبی ڈو

انھوں نے سکوبی ڈو کا کردار گریٹ ڈین نسل کے کتے پالنے والے ایک شخص سے بات چیت کے بعد تیار کیا۔ اس شخص نے انھیں گریٹ ڈین کی تصاویر بھی فراہم کیں۔ انھوں نے ان تصاویر سے بالکل ہٹ کر سکوبی ڈُو کو بنایا بلکہ کتے کا رنگ بھی تبدیل کر دیا۔ کردار کا نام انھوں نے فرینک سناترا کے ایک گانے سے لیا جس میں ’ڈوبی ڈُو‘ کے الفاظ تھے۔

عظیم کارٹونسٹ[ترمیم]

وہ ایک اور مشہور کارٹون موٹلی کے بھی خالق تھے۔ انھوں نے باربرا ہینا سٹوڈیو کے ساتھ کام کیا۔ انھوں نے جیٹسن اور فلنٹسٹون جیسے کارٹونوں کے مختلف کردار بھی تخلیق کیے۔ چھ دہائیوں پر محیط کیرئیر میں انھوں نے بچوں میں مقبول فلموں کے جن میں پیٹر پین اور سنڈریلا شامل ہیں ڈیزائن تیار کرنے میں معاونت کی۔ اپنے انتقال کے وقت وہ وارنر بردرز اینیمیشن کے وائس پریزیڈنٹ تھے۔ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔