بشن داس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بشن داس - 1610ء

بشن داس ہندوستان میں سترہویں صدی کا مغل مصور تھا جو مغل شہنشاہ جہانگیر کے دربار سے وابستہ رہا۔ بشن داس مغلیہ سلطنت کے علاوہ صفوی دربار سے بھی وابستہ رہا۔

سوانح[ترمیم]

بشن داس کا سال پیدائش اور سال وفات نامعلوم ہے البتہ تزک جہانگیری سے اُس کے متعلق چند اقتباسات ملتے ہیں۔ مغل شہنشاہ جہانگیر نے اُسے 1613ء میں فارس ایک سفارتی وفد میں بھیجا تھا تاکہ وہ صفوی شہنشاہ ایران کی تصویر بنا کر لائے۔ بشن داس 1613ء سے 1620ء تک دربار صفوی سے وابستہ رہا۔ 1620ء میں واپس آگرہ آیا اور واپسی پر عباس اول شہنشاہ ایران نے اُسے تحفے میں ایک ہاتھی عطاء کیا تھا۔ جہانگیر کے دربار میں وہ اعلیٰ ترین مصوروں میں شمار کیا جاتا تھا۔

نگارخانہ[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]