بھاٹہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


بھاٹہ
Bhata
گاؤں اور ڈاک خانہ
Map
Map
متناسقات: صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔33°25′7″N 73°18′5″E / 33.41861°N 73.30139°E / 33.41861; 73.30139
ملک پاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان کا پرچمپنجاب، پاکستان
ضلعراولپنڈی
تحصیلگوجرخان
یونین کونسلنور دولال
تھانہمندرہ
آبادی (2022)
 • کل4,202
زبانیں
 • مقامی زبان
سرکاری زبان
پوٹھوہاری
اردو
منطقۂ وقتPST (UTC+5)
ڈاکخانہ ضابطہ47670
ٹیلی فون کوڈ0513
خطہ پوٹھوہار کا نقشہ

بھاٹہ، تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان میں مندرہ بھاٹہ روڈ کے وسط میں واقع ہے۔ گاؤں بھاٹہ تحصیل گوجر خان اور تحصیل کلرسیداں کو تقسیم کرتا ہے۔ گاؤں بھاٹہ موضع بھاٹہ میں آتا ہے۔

یہ گاؤں جی ٹی روڈ، مندرہ سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

بھاٹہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پرائمری اور ہائی مدارس موجود ہیں۔ بنیادی مرکز صحت، بجلی، ٹیلی فون، واٹر سپلائی کی سہولت دستیاب ہے۔  تمام گلیاں پختہ ہیں۔ بھاٹہ میں پانچ مساجد اور دینی مدارس بھی موجود ہیں۔  زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمین ہیں جیسے اساتذہ، پنجاب پولیس (پاکستان)، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پٹواری، ٹریفک پولیس وغیرہ۔

تاریخ[ترمیم]

بھاٹہ ایک تاریخی گاؤں ہے۔ بھاٹہ کو 1380ء یا 1400ء کے درمیان آباد کیا گیا۔ یہاں پر چھ سو سال پرانا قبرستان اور مسجد موجود ہے۔بھاٹہ کے مغرب کی جانب کچھ فاصلے پر تاریخی قبرستان سرداران گکھڑاں ہے جس کا مکمل رقبہ تقریبا اسی کنال تھا سلطان زاہدی گکھڑ بن سلطان ملک فرنسیہ گکھڑ کی قبر کالی خانقاہ کے قبرستان سے مشہور ہے اور ان کے دو بہادر سپوت بھائیوں شیر خان گکھڑ و فتح خان گکھڑ کی قبور قلعہ نما چار دیواری میں ہیں جو یہاں اسودہ خاک ہیں۔ قبرستان کی چاردیواری کی مغربی اندرونی دیوار پر تین محرابیں ہیں درمیانی محراب بڑی اور دائیں بائیں والی قدرے چھوٹی ہیں چاروں کونوں پر گول برج ہیں۔چار دیواری مشرق کی جانب سے مکمل طور پر گر چکی ہے اور شمال اور جنوب کے اطراف سے نصف گری ہوئی ہے۔ 1580ء میں سلیمان خان نے بھاٹہ کو صحیح معنوں میں آباد کیا۔ سلیمان خان کی آمد کے بعد یہاں پر جنجوعہ راجپوت خاندان آباد ہیں۔

نقل و حمل[ترمیم]

شاہراہیں[ترمیم]

گاؤں بھاٹہ مندرہ بھاٹہ روڈ پر واقع ہے۔[1] جو گوجر خان شہر سے تقریبا 18 کلومیٹر ، راولپنڈی - اسلام آباد سے تقریبا 45 کلومیٹر، جی ٹی روڈ (قومی شاہراہ 5) مندرہ سے 8 کلومیٹر، روات سے 22 کلومیٹر، کلر سیداں اور کہوٹہ سے تقریبا 16 کلومیٹر دور ہے۔

عوامی ٹرانسپورٹ[ترمیم]

بھاٹہ میں گھومنے پھرنے کے بہت سے طریقے ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ، بسیں، مختلف قسم کی نجی کرائے کی گاڑیاں بشمول وین، کاریں، ٹیکسیاں اور آٹو رکشہ، موٹر سائیکلیں اور ٹریکٹر شامل ہیں۔

ریلوے[ترمیم]

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن اور گوجرخان ریلوے اسٹیشن نزدیک ترین ریلوے اسٹیشن ہیں۔

ہوائی اڈا[ترمیم]

نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا بھاٹہ سے70 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

موٹر وے[ترمیم]

بھاٹہ کو چکوال اور راولپنڈی والی سائیڈ سے ایم 2 موٹروے (پاکستان) اسلام آباد اور لاہور براستہ مندرہ چکوال روڈ سے بلکسر انٹرچینج اور کلر کہارانٹرچینج سے ملاتی ہے۔ موٹروے چھ لینوں پر مشتمل ہیں۔

محل وقوع اور جغرافیہ[ترمیم]

بھاٹہ پوٹھوہار گوجر خان کے دل کے قریب سطح مرتفع پوٹھوہار میں واقع ہے۔

آس پاس کے مقامات سے فاصلہ
ترتیب نام فاصلہ (کلومیٹر) سڑک کا نام سفر کا وقت
1 راولپنڈی 45 چوک پنڈوری 1 گھنٹہ 10 منٹ
2 راولپنڈی 50 مندرہ جی ٹی روڈ 1 گھنٹہ 23 منٹ
3 اسلام آباد 50 اسلام آباد ہائی وے 1 گھنٹے 07 منٹ
4 گوجر خان 23 مندرہ جی ٹی روڈ 36 منٹ
5 نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈا 70 صدر، راولپنڈی 1 گھنٹے 40 منٹ
6 کلر سیداں 15 چوک پنڈوری 22 منٹ
7 کہوٹہ 24 چوک پنڈوری 44 منٹ

تعلیمی ادارے[ترمیم]

ذرائع ابلاغ[ترمیم]

پی ٹی سی ایل لینڈ لائن ٹیلی فون کا مرکزی نیٹ ورک فراہم کرتا ہے۔ بہت سے آئی ایس پیز اور پاکستان میں کام کرنے والی تمام بڑی موبائل فون اور وائرلیس کمپنیاں بھاٹہ میں خدمات فراہم کرتی ہیں۔

ڈاک خانہ[ترمیم]

  • بھاٹہ میں ڈاک خانہ موجود ہے۔
شہر/قصبہ رمزِ ڈاک تحصیل / تحصیل ڈاک خانہ ضلع/صدر ڈاک خانہ صوبہ/عملداری
مندرہ/ بھاٹہ 47670 گوجرخان راولپنڈی پنجاب

زبانیں[ترمیم]

پوٹھوہاری بھاٹہ کی اہم اور سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ دیگر زبانیں جو بولی جاتی ہیں ان میں اردو ، پنجابی، پشتو اور انگریزی شامل ہیں۔

مذہب[ترمیم]

بھاٹہ کی تمام آبادی مسلمان ہے۔ اور یہاں پر کوئی غیر مسلم آباد نہیں ہیں۔

مذہب
مذہب
اسلام
  
100%

مساجد[ترمیم]

  • مرکزی جامع مسجدغوثیہ چشتیہ بھاٹہ
  • مدنی جامع مسجد بھاٹہ
  • اولیاء اللہ مسجد بھاٹہ
  • مسجد خاتم النبیین بھاٹہ
  • بوائز ہائی اسکول والی مسجد بھاٹہ

کھیل[ترمیم]

کرکٹ, والی بال، فٹ بال اور گھڑ دوڑ بھاٹہ کے نوجوانوں میں خاصے مقبول کھیل ہیں۔

ہسپتال[ترمیم]

اہم شخصیات[ترمیم]

  • حافظ محمود عبد اللہ شاہ کرخی (عربی شاہ قلندر)
  • حضرت میاں حاجی صاحب
  • میاں ابراہیم صاحب
  • میاں محمد اسماعیل شہید
  • سید معصوم بادشاہ
  • سائیں زرداد خان
  • سائیں اللہ دتہ
  • ملا محمد
  • مولوی دین محمد
  • حافظ امام بخش
  • چوہدری نور احمد خاں
  • منشی محمد اسماعیل
  • مولوی محمد حسین
  • مولوی محمد عالم
  • قاضی منصفدار
  • علامہ مشتاق احمد چشتی
  • علامہ غلام سرور نورانی
  • رانا محمد صادق عارفی
  • قاری مشرف حسین
  • راجا سلیمان جنجوعہ
  • حکیم روشن دین قادری
  • چوہدری نور محمد
  • نمبردار محمد ایوب
  • راجا بہادر خان
  • حاجی فضل غفور
  • صوفی جہانگیر خان نقشبندی
  • ڈاکٹر محمد الیاس جنجوعہ
  • حاجی محمد منیر جنجوعہ
  • چوہدری عبد الکریم
  • ٹھیکیدار امام دین
  • بریگیڈئیر طارق محمود جنجوعہ
  • حاجی بہادر علی قادری
  • قاضی محمد امین
  • ماسٹر محمد یوسف
  • ماسٹر لیاقت علی
  • ڈاکٹر محمد فاروق جنجوعہ
  • ماسٹر محمد نواز جنجوعہ
  • ماسٹر ظفر محمود چشتی
  • ذیلدار محمد بخش
  • نائب صوبیدار گلاب خان
  • حاجی عبدالرئوف
  • چوہدری محمد مہربان
  • چوہدری اشتیاق حسین
  • میجر محبوب حسین
  • میجر لال حسین
  • ڈاکٹر محمد عمران
  • عامر الیاس جنجوعہ
  • قمر عبد اللہ
  • چوہدری محمد نثار
  • قاضی محمد یوسف
  • ڈاکٹر مشرف حسین

قریبی علاقے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "مندرہ تا بھاٹہ روڈ کی از سر نو بحالی و تعمیرکا آغاز"۔ ہفت روزہ پنڈی پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2021 

https://en.wikipedia.org/wiki/Bhata