بیگم محمودہ سلیم خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بیگم محمودہ سلیم خان[ترمیم]

بیگم محمودہ سلیم خان مئی 1913 کو پیدا ہوئیں اور ان کی وفات جون 2007 کو ہوئی۔ وہ صدر ایوب خان کے دور حکومت میں ایک پاکستانی سماجی کارکن ، ابتدائی سیاسی شخصیت اور مغربی پاکستان میں تعلیم کے لیے کابینہ کی وزیر تھیں[1]۔

پس منظر[ترمیم]

بیگم سلیم خان 1913 میں اس وقت کے برطانوی ہند پنجاب امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ وہ یونینسٹ پارٹی کے ماہر سیاست دان ، سر سکندر حیات خان کی سب سے بڑی بیٹی تھیں اور ان کی والدہ کا نام زبیدہ خانم تھا [2] 1919 میں اپنی والدہ کی وفات کے بعد خالہ نے ان کی پرورش کی اور انھوں نے علی گڑھ اسکول برائے مسلم ویمن اینڈ کوئین مریم کالج ، لاہور میں تعلیم حاصل کی۔1934 میں ، ان کی شادی تلوکر ہری پور سے تعلق رکھنے والے ایک سول سرونٹ عبدس سلیم خان سے ہوئی [3] جو ایک بزرگ عبد المجید خان ترین او بی ای کے بڑے بیٹے تھے ان کے شوہر نے برطانوی ہند کی حکومت کے لیے خدمات انجام دیں اور بعد ازاں 1947 کے بعد وہ نئی تشکیل شدہ ریاست پاکستان کے لیے سفارتی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ اپنی شادی شدہ زندگی کے ابتدائی سالوں میں انھوں نے بنیادی طور پر گھر کی دیکھ بھال اور کسی پاکستانی گھریلو خاتون کی طرح اپنے بچوں کی پرورش پر توجہ دی [4] تاہم وہ آہستہ آہستہ فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کی مدد کرنے میں خود کو شامل کرتی گئیں اور معاشرتی طور پر زیادہ سرگرم ہوئیں۔ اس سلسلے میں ان کی کوششیں کثیر الجہتی تھیں اور پاکستانی معاشرے کے مفاد میں اس میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

زندگی[ترمیم]

1957 میں اپنے شوہر کی وفات پر ، بیگم سلیم خان پاکستان کے شہر ایبٹ آباد چلی گئیں ، جہاں وہ گذشتہ برسوں میں مختلف سماجی اور رفاعی کاموں میں حصہ لیتی رہیں [5] دوسری مشہور خواتین سماجی کارکنوں کے ساتھ قریبی اشتراک سے جن میں لیڈی وقار ان نسا نون ، بیگم زری سرفراز ، بیگم کلثوم سیف اللہ خان ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ اور بیگم شائستہ سہروردی اکرام اللہ۔ شامل ہیں وہ فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے لیے بھی کام کرتی رہیں[6] پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ، لوک ورسا میوزیم ، نیشنل کرافٹس کونسل آف پاکستان ، اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن آف پاکستان [7] ایس او ایس چلڈرن ویلجس ، جیسی تنظیموں کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اور وہ پاکستان کی قومی یوتھ کونسل کی سرپرست صدر بھی رہیں اور انھیں 1980 میں پاکستانی نوجوانوں میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنے کام کے لیے اٹلی کے ایڈیلیڈ ریسوری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا [8] سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے لیے انھیں متعدد دیگر قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی ملے۔

کیریئر[ترمیم]

1960 کی دہائی میں ، انھوں نے جنرل ایوب خان کی حکومت کے دوران ، مغربی پاکستان کی کابینہ میں پہلی بار خاتون صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا تھا[9] لیکن ان کا سیاست میں قیام مختصر تھا اور انھوں نے اپنی فلاحی سرگرمیاں دوبارہ شروع کیں جو ان کے انتقال تک جاری رہیں۔انھیں باغبانی کا شوق تھا اور پھول بہت پسند تھے[10] وہ 94 سال کی عمر میں 2007 میں ، پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں واقع اپنے گھر میں میں انتقال کر گئیں [11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.thenews.com.pk/print/26208-multan-recover-after-losing-four-early-wickets
  2. Shaukat Hayat Khan, "The Nation that Lost its Soul: Memoirs" Lahore: Jang Publishers, 1995, pp. 10-11
  3. Ministerial Profile, Gazette of West Pakistan, March 1962
  4. http://www.youngpakistan.org/tribute-to-pakistani-women-part-7
  5. BMSK Collection/Papers, National Archives of Pakistan
  6. Fiscal Year 1975 Foreign Assistance Request published by the US Government
  7. Pl see the website of the Anti TB Association of Pakistan http://www.patba.org/
  8. BMSK papers/National Archives
  9. http://www.guide2womenleaders.com/pakistan_local.htm ; also see List of the first female holders of political offices in Asia on Wikipedia
  10. Phyllis Irwin, MD, "Dr Memsaab: Stories of a Medical Missionary Mom", USA: Authorhouse, 2010, pp.74-75; آئی ایس بی این 978-1-4520-2538-4
  11. News obituary, The Nawai Waqt, Islamabad ed, 18 June 2007