تخدیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اصطلاح term

خَدَر
خدر (کیفیت)
تخدیر (بیحس کرنا)
ماہرِ تخدیر
علم تخدیر
شعبۂ تخدیر
مُخَدِّر
مخدرات
خَدَّار
تخدیر
يُخَدّر

سن / نیند / ناشعوری
Anesthesia
Anesthesia
Anesthesiologist
Anesthesiology
Anesthesiology
Anesthetic
Anesthetics
Anesthetist
Anesthetization
Anesthetize

  • عام استعمال ہونے والی مبہم اصطلاح بے ہوشی پر ضد ابہام کے لیے دیکھیےبیہوشی (unconsciousness)۔

تخدیر (anesthesia) کا لفظ علم طب کے ایک ایسے شعبے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں کسی معالجہ کی خاطر کسی شخص کو ایک ماہر طبیب، ادویات کی مدد سے درد و تکلیف کے احساس سے بے حس و عالم شعور سے بےہوش بنا دیتا ہے تاکہ ناصرف یہ کے مریض کو اذیت و کرب سے بچایا جاسکے بلکہ علاج بھی پرسکون رہ کر کیا جاسکے۔ تخدیر کا لفظ خدر سے بنا ہے جس کا مفہوم حس کے غائب ہوجانے بھی ہوتا ہے اور سن ہوجانے کا بھی یعنی دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ خدر اصل میں بیحسی کی کیفیت کو بھی کہا جاتا ہے اور سن ہونے کی کیفیت کو بھی اور یہی اصل میں طب میں anesthesia کا مفہوم ہوتا ہے۔

وجہ انتخاب برائے تخدیر[ترمیم]

  • گویا عام طور پر کسی ماہر طبیب کے کسی مریض کو علاج کی خاطر سلا دینے (بعض اوقات صرف سن) کردینے کے عمل کو بیہوشی ہی کہ دیا جاتا ہے لیکن یہ لفظ طب میں استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پہلی بات تو یہ کہ اس سے ابہام کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور دوسرے یہ کہ اس سے وہ تمام الفاظ نہیں بنائے جا سکتے جو انگریزی میں anesthesia سے بنائے جاتے ہیں اور اس مضمون کی ابتدا میں اوپر بائیں جانب کے خانے میں دیے گئے ہیں۔
  • ایک اور لفظ جو anesthesia کے متبادل کے امیدوار کے طور پر سامنے آتا ہے وہ ہے بیحسی کا اور اس لفظ میں لفظ بیہوشی کی مندرجہ بالا دو قباحتوں کے ساتھ ساتھ ایک تیسری قباحت یہ بھی ہے کہ یہ لفظ اردو میں جذباتی معنوں میں اس کثرت سے آتا ہے کہ اس کا انتخاب anesthesia کے متبادل کے طور پر نہیں کیا جا سکتا۔
  • ایک تیسرا لفظ سن کرنے کا ہے اور اس میں سب سے اہم خرابی یہ ہے کہ اول تو anesthesia میں ہمیشہ سن نہیں کیا جاتا اور دوسری قباحت یہ ہے کہ اس سے وہ تمام متبادلات یا تو بنائے ہی نہیں جا سکتے جو اوپر خانے میں درج ہیں اور اگر بنا بھی لیے جائیں تو نہایت معیوب معلوم ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]