ترک منشیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ترک منشیات: نشے کی عادت کو مکمل چھوڑنا۔

انسان جب بھی منشیات میں مبتلا ہو جاتا ہے تو نشے کا عادی بن جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خطرناک بیماریوں کا شکار بھی ہو جاتا ہے۔ نشہ آور چیزیں افیم، ہیروين، کوکین اور الکوحول وغیرہ کا عادی شخص نشے کا اس قدر عادی بن جاتا ہے کہ وہ نشے کو اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ سمجھنے لگتا ہے اور اس کے بغیر زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جسمانی کمزوری، ذہنی دباو اور بہت سے مسائل سے دو چار ہو جاتا ہے اور یوں ہی بہتر ہونے کی امید کھو بیٹھتا ہے۔

نشے کی روک تھام[ترمیم]

نشے میں مبتلا افراد کے لیے بہت ہی ضروری ہے کہ وہ خود اپنے آپ سے یہ عہد کریں کہ وہ نشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر ایک نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ تبھی ان افراد کو کسی حد تک کامیابی مل سکتی ہے۔ انھیں چاہیے کہ وہ ایسے دوستوں سے دور رہیں جو ان کو نشہ کرنے کی دعوت دیتے ہوں یا پھر نشہ ہی کرتے ہوں۔ اگر پھر بھی وہ اصرار کریں تب بھی ان کی بات نہ مانیں۔ کیونکہ منشیات کے استعمال سے صحت اور ذہن پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں جسم کمزور ہوجاتا ہے۔

ذمہ داریوں سے نہ بھاگنا[ترمیم]

نشے کے عادی افراد بہت جلد زندگی سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اپنے آپ کو غیر ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ اور اس طرح سے یہ افراد منفی سوچتے ہیں اور بری روش اپنا لیتے ہیں۔ جیسے کہ جھوٹ بھولنا، چوری کرنا اور دوستوں اور عزیز و اقارب سے دوری اختیار کرنا۔ کیونکہ یہ افراد اپنے آپ کو معاشرے کا غیر ذمہ دار فرد سمجھتے ہیں۔ یہ افراد سمجھتے ہیں کہ ان کا یہ اب رویہ عادت میں تبدیل ہو گیا ہے۔ لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے ہیں کہ نشہ بذات خود ایک بیماری ہے۔ اور وہ بھی اسی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر سے مشورہ لینا[ترمیم]

نشے میں مبتلا افراد کو چاہیے کے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ڈاکٹر کی دی گئیں ہدایات پر مکمل اعتماد کر کے عمل پیرا ہوں۔ اور مسلسل ڈاکٹر کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور دوا کے استعمال سے ہونے والی جسمانی اور ذہنی تبدیلیوں سے آگاہ کریں۔ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ ورزش بھی کریں۔

صبر اور حوصلہ[ترمیم]

نشہ چھوڑنے کے ابتدائی دنوں میں ذہنی دباؤ، جسمانی درد، افسردگی اور ڈپریشن کا شکار ہونا فطری بات ہے۔ جسم سے پسینہ بھی خلاف معمول نکلتا رہتا ہے۔ نشے کے عادی افراد کے لیے یہ مرحلہ بہت سخت ہوتا ہے۔ ان افراد کو چاہیے کہ وہ صبر اور حوصلے سے کام لیں اور اس بات کا عزم کریں کہ وہ آ ئندہ کبھی بھی نشہ نہیں کریں گے۔

حوالہ جات[ترمیم]