جارج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

George

برطانیہ کے چھ بادشاہوں کا نام۔ ان میں سے پہلے چار کا تعلق خاندانہینوور سے اور بعد کے دو بادشاہوں کا تعلق خاندان ونڈسر سے ہے۔ جارج اول اور جارج دوم نسلاً جرمن تھے۔ جارج پنجم اور اڈورڈ ہفتم کا دوسرا بیٹا جو 1910ء میں برطانیہ کے تخب پر بیٹھا اور 1935ء میں سلور جوبلی منائی جارچ پنجم کے بعد اس کا سب سے بڑا بیٹا اڈورڈ ہشتم تخت پر بیٹھا۔ لیکن چند ماہ بعد تخت سے دستبردار ہو گیا۔ جارج ششم، جارج پنجم کا دوسرا بیٹا اپنے بڑے بھائی ایڈورڈ ہشتم کے دستبردار ہونے پر دسمبر 1936ء میں تخت پر بیٹھا۔ 1923ء میں لیڈی الزبتھ سے شادی کی جس کے بطن سے دو لڑکیاں ملکہ الزبتھ (موجودہ ملکہ) اور مارگریٹ پیدا ہوئیں۔ جارج ششم کی وفات پر الزبتھ ثانی تخت پر بیٹھی۔