جامعہ بیت السلام اور سائنس
Appearance
عموماً ایک *دقیانوسی تصور* عرصہ دراز سے عوام الناس کے اندر زور پکڑے ہوا تھا اور وہ یہ کہ مدارس جدت، تحقیقاتی سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کافی حد تک پیچھے رہتے ہیں اور اس کو خلاف توجیہ سمجھتے ہیں۔ اس مفروضے کو غلط ثابت کرکے جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے طلبہ نے *سائنس اور اسلام کی یگانگت* پر چھائے جمود کو کافی حد تک توڑا ہے۔
جامعہ ہذا کے چار ذکی طلبہ نے سال (2020) ترکی میں ہونے والے عظیم الشان ٹیکنالوجی کے مقابلے ٹیکنو فیسٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اور نہ صرف کوالیفائی کیا بلکہ انھوں نے اپنی کیٹیگری *Technology for Humanity* میں سب سے زیادہ نمبر یعنی 100 میں 87 نمبرات حاصل کرکے ایک شاہکار کارنامہ سر انجام دیا ۔
اس خبر پر عالم اسلام جتنا فخر محسوس کرے، کم ہے۔