جبیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جبيل
ملک لبنان
ضلعضلع جبیل

جُبیل (عربی میں جبيل) لبنان کے علاقے جبل لبنان کا ایک قدیم شہر ہے۔ بعض مورخین اسے دنیا کے قدیم ترین شہر کا درجہ دیتے ہیں کیونکہ فنیقی تاریخ کے مطابق یہ پہلا تعمیر ہونے والا شہر تھا۔ اور اس وقت سے مسلسل آباد ہے۔ جُبیل بیروت سے چھبیس کلومیٹر شمال میں بحیرہ روم کے کنارے واقع ہے۔ دنیا کی قدیم تحریروں کے نمونے بھی یہاں سے ملے ہیں۔ یہ کسی زمانے میں صلیبیوں کے قبضے میں تھا اور اسے بیبرس نے 1266 میں فتح کیا۔ 1516 سے 1918 تک یہ سلطنت عثمانی کا حصہ رہا۔ اس کے بعد لبنان کے آزاد ہونے تک فرانس کے اختیار میں رہا۔

بائبل میں ذکر[ترمیم]

جبیل کا بائبل کے عہد نامہ قدیم میں چار بار ذکر آیا ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]