جنبشیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جنبشیات (kinematics) علم طبیعیات میں قوت اور اس کی کمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے کیے جانے والے حرکات کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ جنبش کا لفظ حرکیات یعنی dynamics سے الگ پہچان کے لیے اختیار کیا گیا ہے ورنہ نہ ہی یہاں انگریزی کے لفظ میں شامل –tics کا اضافہ logy کے لیے ہے اور نہ ہی اردو لفظ جنبش میں یات کا اضافہ اس کا متبادل ہے۔ فارسی میں اسے جنبش شناسی کہا جاتا ہے مگر اس لفظ میں خامی یہ ہے کہ یہ ایک یک لفظی اصطلاح kinematics کا دو لفظی اصطلاحی متبادل بن جاتا ہے جو یک لفظی جنبشیات کی دستیابی کی صورت میں کسی طرح بھی مناسب نہیں۔

یہاں اس بات کا ترک ابہام لازم ہے کہ جنبشیات کسی شے پر لگنے والی قوت اور اس کی کمیت کو نظر انداز کرتے ہوئے کیے جانے والے حرکات کے مطالعے کو کہا جاتا ہے، جبکہ اس کے برخلاف حرکیات یعنی dynamics سے مراد حرکات کا وہ علم ہوتا ہے جس میں کسی حرکت کا مطالعہ کرتے وقت، قوت اور کمیت جیسے تفاعلات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔