"فطرت" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: en:Nature is a good article
م Bot: zh:自然 is a good article
سطر 10: سطر 10:
{{Link FA|mk}}
{{Link FA|mk}}
{{Link GA|en}}
{{Link GA|en}}
{{Link GA|zh}}

نسخہ بمطابق 00:00، 3 جون 2014ء

فطرت کا لفظ ایک خاصہ وسیع مفہوم رکھتا اور اس اسکے لیۓ چند دیگر الفاظ جیسے قدرت یا طبیعت بھی مستعمل ہیں، گو بعض اوقات تو انکا مفہوم خاصہ الگ بھی ہو جاتا ہے۔ مزید وضاحت کیلیۓ مضمون کا ابتدائی حصہ دیکھیے۔

فطرت کا لفظ خاصہ وسیع مفہوم رکھتا ہے اور یہ تقریباًً ہر اس شۓ کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے کہ جو انسان کو اس دنیا میں بنی بنائی مل گئی ہو، ظاہر ہے کہ خالقِ کائنات کی جانب سے۔ اسکو انگریزی میں Nature کہا جاتا ہے اور اردو میں اسکے لیۓ دیگر الفاظ بھی اسی قدر ہم وزنی سے استعمال کیے جاتے ہیں کہ جس قدر یہ لفظ فطرت یا فطری۔ مثال کے طور پر اسی مفہوم میں قدرت کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے گو یہ الگ بات ہے کہ قدرت کا لفظ اگر غور کیا جاۓ تو اللہ تعالٰی کی طاقت سے زیادہ قریب ہے مگر عموما اسکو فطرت کے معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، بعض اوقات قدرت کا لفظ کسی کام کو کرنے کی صلاحیت کیلۓ بھی استعمال کیا جاتا ہے جسکے لیۓ انگریزی میں ability یا power وغیرہ کے الفاظ آتے ہیں ۔ اسی طرح ایک اور لفظ طبیعی بھی فطرت کے مفہوم میں آتا ہے اور اسی سے بنا ہوا ایک لفظ مشہور شعبۂ علم کیلیۓ بھی استعمال کیا جاتا ہے یعنی طبیعیات، عام طور پر طبیعی کا لفظ طبیعت سے الگ مفہوم میں آتا ہے مگر اصل میں دونوں ایک ہی ہیں یعنی فطرت، جسے کہا جاۓ کہ طبیعی موت ، تو اس سے مراد وہ موت ہوتی ہے جو کہ کسی حادثے یا بیماری کی وجہ سے نہ ہوئی ہو بلکہ فطری طور پر واقع ہوئی ہو۔ ان ہی تمام وجوہات کی بنا پر اس اردو دائرہ المعارف پر Nature کے سائنسی مضامین میں استعمال کیلیۓ فطرت کا لفظ منتخب کیا گیا ہے۔

سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA سانچہ:Link GA سانچہ:Link GA