"انگریزی زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق
م روبالہ مساوی زمرہ جات (22): + 36 زمرہ |
م bot: removed {{Link FA}}, it is now given by wikidata |
||
سطر 68: | سطر 68: | ||
[[زمرہ:انگریزی زبان]] |
[[زمرہ:انگریزی زبان]] |
||
{{Link FA|mk}} |
|||
{{Link FA|sw}} |
|||
{{Link GA|fi}} |
{{Link GA|fi}} |
||
{{Link GA|no}} |
{{Link GA|no}} |
نسخہ بمطابق 10:50، 3 اپریل 2015ء
انگریزی (English) انگلستان سمیت دنیا بھر میں بولی جانے والی ایک وسیع زبان ہے جو متعدد ممالک میں بنیادی زبان کے طور پر بولی جاتی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں ثانوی یا سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔ انگریزی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی اور سمجھی جانے والی زبان ہے جبکہ یہ دنیا بھر میں رابطے کی زبان سمجھی جاتی ہے۔
مادری زبان کے طور پر دنیا کی سب سے بڑی زبان جدید چینی ہے جسے 70 کروڑ افراد بولتے ہیں، اس کے بعد انگریزی ہے جو اکثر لوگ ثانوی یا رابطے کی زبان کے طور پر بولتے ہیں جس کی بدولت دنیا بھر میں انگریزی بولنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ افراد کی مادری زبان انگریزی ہے جبکہ ثانوی زبان کی حیثیت سے انگریزی بولنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے ڈیڑھ ارب کے درمیان ہے۔
انگریزی مواصلات، تعلیم، کاروبار، ہوا بازی، تفریح، سفارت کاری اور انٹرنیٹ میں سب سے برتر بین الاقوامی زبان ہے۔ یہ 1945ء میں اقوام متحدہ کے قیام سے اب تک اس کی باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔
انگریزی بنیادی طور پر مغربی جرمینک زبان ہے جو قدیم انگلش سے بنی ہے۔ سلطنتِ برطانیہ کی سرحدوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ زبان بھی انگلستان سے نکل کر امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی اور آج برطانیہ یا امریکہ کی سابق نو آبادیوں میں سے اکثر میں یہ سرکاری زبان ہے جن میں پاکستان، گھانا، بھارت، نائجیریا، جنوبی افریقہ، کینیا، یوگینڈا اور فلپائن بھی شامل ہیں۔
سلطنتِ برطانیہ کی وسیع سرحدوں کے باوجود انگریزی 20 ویں صدی تک دنیا میں رابطے کی زبان نہیں تھی بلکہ اسے یہ مقام دوسری جنگ عظیم میں امریکہ کی فتح اور دنیا بھر میں امریکی ثقافت کی ترویج کے ذریعے حاصل ہوا خصوصا ذرائع مواصلات میں تیز ترقی انگریزی زبان کی ترویج کا باعث بنی۔
ویکی ذخائر پر انگریزی زبان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- اشتقاقی زبانیں
- جرمنیہ زبانیں
- بیلیز کی زبانیں
- برمودا کی زبانیں
- بوٹسوانا کی زبانیں
- کیمرون کی زبانیں
- کینیڈا کی زبانیں
- فجی کی زبانیں
- گھانا کی زبانیں
- گیانا کی زبانیں
- آئرلینڈ کی زبانیں
- جمیکا کی زبانیں
- کینیا کی زبانیں
- لیسوتھو کی زبانیں
- لائبیریا کی زبانیں
- ملاوی کی زبانیں
- مالٹا کی زبانیں
- موریشس کی زبانیں
- نیوزی لینڈ کی زبانیں
- نائجیریا کی زبانیں
- پاپوا نیو گنی کی زبانیں
- روانڈا کی زبانیں
- سینٹ لوسیا کی زبانیں
- سامووا کی زبانیں
- سیچیلیس کی زبانیں
- سیرالیون کی زبانیں
- سنگاپور کی زبانیں
- جنوبی افریقہ کی زبانیں
- سوازی لینڈ کی زبانیں
- یوگنڈا کی زبانیں
- وانواتو کی زبانیں
- زیمبیا کی زبانیں
- زمبابوے کی زبانیں
- گیمبیا کی زبانیں
- جزائر سلیمان کی زبانیں
- برطانیہ کی زبانیں
- ملائشیا کی زبانیں
- انگریزی زبانیں
- ہانگ کانگ کی زبانیں
- بھارت کی زبانیں
- نمیبیا کی زبانیں
- پاکستان کی زبانیں
- سوڈان کی زبانیں
- ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی زبانیں
- فلپائن کی زبانیں
- ریاستہائے متحدہ امریکہ کی زبانیں
- فاعلی فعلی مفعولی زبانیں
- زبانیں
- ثقافت
- انگریزی زبان