"میسالینا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 27: سطر 27:
== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}
{{Commons cat|Messalina}}

[[زمرہ:پہلی صدی کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:پہلی صدی کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:48ء کی وفیات]]
[[زمرہ:48ء کی وفیات]]

نسخہ بمطابق 04:27، 9 جون 2015ء

والیریا میسالینا
Valeria Messalina
ملکہ رومی سلطنت
24 جنوری 41 – 48
شریک حیاتکلاڈیوس
نسلکلاڈیا اوکٹاویا، ملکہ روم
تیبیریس کلاڈیوس سیزر بریٹانیکوس
خاندانجولیو کلاڈیوی (بلحاظ ازدواج)
والیریاس (بلحاظ پیدائش)
والدمارکوس والیروس میسالا بارباتوس
والدہدومیتیا لیپیدا صغری
پیدائش25 جنوری 17 یا 20
روم، رومی سلطنت
وفات48 (عمر 31 یا 28)
روم، رومی سلطنت

والیریا میسالینا جسے عمومی طور پر میسالینا (Messalina یا Messallina) کہا جاتا ہے چوتھے رومی شہنشاہ کلاڈیوس کی تیسری بیوی تھی۔ میسالینا ایک بااثر عورت تھی جس کی شہرت آزاد جنسی میل ملاپ کے لیے تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے خلاف سازش کی تھی جس کے بے نقاب ہونے پر اسے سزائے موت دی گئی۔ اس کی بدنام زمانہ شہرت قابل بحث سیاسی تعصب کا نتیجہ ہے۔

میسالینا کی شہرت

اقتدار میں اس کے اختیار سے میسالینا کی تاریخ بے رحی اور جنسی طور پر غیر تسکین پذیری کے لیے مشہور ہے۔ اس کے شوہر کلاڈیوس کو آسانی سے اس باتوں آنے والا اور اس کی بے شمار زناکاریوں سے غافل پیش کیا جاتا ہے۔ 48ء میں جب کلاڈیوس ایک مہم پر گیا تو اس کی غیر موجودگی میں ایک سینیٹر سے شادی بھی کر لی۔ سینٹ میں کئی افراد نے اس کی موت کا حکم جاری کیا، لیکن شہنشاہ اسے ایک موقع اور دینا چاہتا تھا۔ اس کو کمزوری سمجھتے ہوئے ایک سربراہ افسر نے شہنشاہ کی پیٹھ پیچھے میسالینا کی موت کا حکم جاری کر دیا۔ موت کی خبر سننے کے بعد شہنشاہ نے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا اور صرف ایک پیالا شراب اور لانے کا حکم دیا۔ کثرت جنسی اعمال کے الزامات کو سیاسی دشمنی کا نتیجہ بھی کہا جاتا ہے۔ [1] دو واقعات خاص طور پر اس بدنام زمانہ شہرت میں شامل ہیں۔ پہلی جس کا تذکر پلینیوس نے اپنی کتاب میں کیا ہے جس کے مطابق میسالینا نے ایک تمام رات ایک طوائف سے مقابلہ کیا۔ مقابلہ ۲۴ گھنٹے جاری رہا جسے میسالینا نے 25 ساتھیوں کے سکور کے ساتھ جیت لیا۔ [2] اسی طرح شاعر جوینال نے بیان کیا کہ کس طرح ملکہ خفیہ طور پر مونث-بھیڑیا کے نام سے قحبہ خانہ میں کام کرتی تھی۔ [3]

حوالہ جات

  1. Thomas A. J. McGinn, Prostitution, Sexuality, and the Law in Ancient Rome, Oxford University 1998 p 170
  2. Online translation, X ch.83
  3. Poetry in translation, VI.114-135