"حفصہ بنت عمر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:اسلام اور عورت
سطر 17: سطر 17:
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}


{{ازواج محمد}}
[[زمرہ:606ء کی پیدائشیں]]
{{صحابیات}}
[[زمرہ:660ء کی دہائی کی وفیات]]
{{اسلام میں مکرم خواتین}}
[[زمرہ:ازواج مطہرات]]
[[زمرہ:اہل بیت]]
[[زمرہ:خانۂ نبوی]]
[[زمرہ:مسلم شخصیات]]


{{سانچہ:محمد2}}
{{سانچہ:محمد2}}

نسخہ بمطابق 18:48، 17 اگست 2015ء

مؤمنین کی والدہ
ام المؤمنین
امہات المؤمنین - (ازواج مطہرات)

امہات المومنین

حضرت حفصہ بنت عمر رَضی اللہُ تعالیٰ عنہا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج میں سے ایک تھیں۔آپ بعثت نبوی سے 5 سال قبل پیدا ہوئیں [1]

سوانح

آپ رضی اللہ عنہا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی تھیں۔ والدہ کا نام زینب بنت مظعون تھا۔ عثمان بن مظعون کی بہن تھیں [2]آپ پڑھی لکھی اور حافظ قرآن تھیں۔ زید بن ثابت نے قرآن کا جو نسخہ جمع کیا تھا وہ حضرت حفصہ کے پاس امانت رکھا تھا۔ حضرت عثمان نے اسی نسخے کی نقلیں کراکے دوسرے مقامات کو بھیجیں۔

اسلام اور ہجرت

ماں باپ اور شوہر کے ساتھ اسلام قبول کیا ہجرت اپنے پہلے شوہر خنیس بن خذافہ کے ساتھ کی غزوہ بدر میں آپکے شوہر زخمی ہوئے انہی کی وجہ سے شہادت پائی[3]

نکاح

ان کی پہلی شادی خنیس بن خذافہ سے ہوئی جو خاندان بنو سہم سے تھے۔[4] حضرت حفصہ نے ان کے ساتھ مدینہ ہجرت کی۔ غزوہ بدر میں خینس نے زخم کھائے اور مدینہ واپس پہنچ کر شہادت پائی۔ 3 ھ میں حضرت حفصہ نبی اکرم کے حبالۂ عقد میں آئیں۔ ان سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

وفات

حضرت حفصہ امیر معاویہ کے عہد خلافت میں شعبان45ھ ( 665ء ) مدینہ میں وفات پائی۔مروان گورنر مدینہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔


حوالہ جات

  1. سیر الصحابہ ،سعید انصاری،جلد6، صفحہ 50، دارالاشاعت کراچی
  2. سیر الصحابہ ،سعید انصاری،جلد6، صفحہ 50، دارالاشاعت کراچی
  3. سیر الصحابہ ،سعید انصاری،جلد6، صفحہ 50، دارالاشاعت کراچی
  4. سیر الصحابہ ،سعید انصاری،جلد6، صفحہ 50، دارالاشاعت کراچی