"کرشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 9: سطر 9:
==کرشن کو ختم کرنے کی کوششیں اور ان کوششوں کی ناکامی==
==کرشن کو ختم کرنے کی کوششیں اور ان کوششوں کی ناکامی==
کرشن کا رضاعی باپ نندا گوالوں کے قبیلے کا سربراہ تھا اور [[برندا بن]] میں رہتا تھا۔ چنانچہ کرشن کا بچپن اور جوانی گایوں کے چرواہے کے طور پر گزری۔جب کرشن نے آدم خور بلا پٹان کو ہلاک کیا، جو انہیں قتل کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی، تو ہندو عقائد کے مطابق کالیا نام کے ایک سانپ کو دریائے [[جمنا]] کے پانیوں میں زہر ملانے بھیجا گیا تھا تاکہ وہاں کی گائیں مر جائیں۔ کرشن نے اس سانپ کو سدھا لیا۔ ہندو پینٹنگز میں اکثر کرشن کو کالیا کے ساتھ رقص کرتے دکھایا جاتا ہے۔ مزید یہ بھی عقیدہ ہے کہ کرشن نے دیوتاؤں کے بادشاہ اندر کو بھی خوب سبق سکھایا۔ بھگوت پران کے مطابق کرشن نے لوگوں کو بتایا کہ بارش برسانے والا اندر نہیں، اس لیے وہ اس کی پوجا نہ کیا کریں بلکہ اس پہاڑ کی پوجا کریں جہاں سے بارش برستی ہے۔ اس پر اندر کرشن کا دشمن ہو گیا اور اس نے ان سے بدلہ لینے کی ٹھانی، مگر اسے شکست ہوئی۔

==گوپیاں==
اسی زمانے میں کرشن کی دوستی گوپیوں سے ہوگئی۔ یہ گوپیاں چرواہوں کی بیویاں اور بیٹیاں تھیں۔ رادھا رانی ان میں سب سے مشہور گوپی تھی۔ کرشن جی گوپیوں کو ان کے گھروں سے بلانے کے لیے بانسری بجاتے تھے۔ ان گوپیوں کی کرشن سے محبت کوہندو عقیدے کے مطابق خدا سے محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کرشن اور گوپیوں کی عشق و محبت کی داستانوں کو ہندو مت میں بہت اہمیت حاصل ہے، یہاں تک کہ گوپیوں کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔

==بھگوت گیتا==
==بھگوت گیتا==

نسخہ بمطابق 08:45، 4 اکتوبر 2015ء

کرشن

‘‘کرشن‘‘ : دیوناگری-कृष्ण :

ہندو مت میں کرشنا (Krishna) یا کرشن (Kṛṣṇa) وشنو کے آٹھویں اوتار گزرے ہیں۔ سنسکرت میں کرشن کے لفظی معنی سیاہ کے ہیں۔ گووند، گوپال، کرشن کنہیا، ہری اور جگن ناتھ ان کے مختلف القاب اور صفاتی نام ہیں۔ کرشن کو بھگتی کا معلم اعظم گردانا جاتا ہے۔ بھگوت گیتا کرشن کی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔

پیدائش

کرشن 3228 ق م میں پیدا ہوئے اور ان کی وفات 3102 ق م مِیں ہوئی۔ ان کے والد کا نام واسو دیو اور والدہ کا نام دیوکی تھا۔ ان کی پیدائش متھرا میں ہوئی۔ متھرا یادووں کی دارالحکومت تھی، یادو پر کرشن کے والدین کی حکومت تھی۔ کرشن کی پیدائش کے وقت کرشن کے ماموں کَنْس نے ان کے والدین کو قید کر رکھا تھا اور خود تخت سنبھال رکھا تھا۔ کسی نے کنس کو بتایا تھا کہ دیوکی کا آٹھوان بیٹا کنس ان کو قتل کر دے گا۔ اس انجام سے بچنے کے لیے کنس اپنی بہن کے ہر بیٹے کو پیدا ہوتے ہی مار دیتا تھا۔ کرشن جی پیدا ہوئے تو انہیں خفیہ طور پر قید سے باہر یشود اور نندا کے پاس بھجوا دیا گیا، جنہوں نے ان کی پرورش کی۔ کنس کو جب اس بات کی خبر ہوئی توکہا جاتا ہے کہ اس نے ایک آدم خور بلا پٹان کو بھجوایا تاکہ وہ کرشن تو اپنا دودھ پلا کر مار دے۔ مگر اس نے جب انہیں اپنا زہریلا دودھ پلا کر مارنے کی کوشش کی تو ننہے کرشن نے الٹا اس کے دودھ میں سے قوت حیات چوس لی۔

کرشن کو ختم کرنے کی کوششیں اور ان کوششوں کی ناکامی

کرشن کا رضاعی باپ نندا گوالوں کے قبیلے کا سربراہ تھا اور برندا بن میں رہتا تھا۔ چنانچہ کرشن کا بچپن اور جوانی گایوں کے چرواہے کے طور پر گزری۔جب کرشن نے آدم خور بلا پٹان کو ہلاک کیا، جو انہیں قتل کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی، تو ہندو عقائد کے مطابق کالیا نام کے ایک سانپ کو دریائے جمنا کے پانیوں میں زہر ملانے بھیجا گیا تھا تاکہ وہاں کی گائیں مر جائیں۔ کرشن نے اس سانپ کو سدھا لیا۔ ہندو پینٹنگز میں اکثر کرشن کو کالیا کے ساتھ رقص کرتے دکھایا جاتا ہے۔ مزید یہ بھی عقیدہ ہے کہ کرشن نے دیوتاؤں کے بادشاہ اندر کو بھی خوب سبق سکھایا۔ بھگوت پران کے مطابق کرشن نے لوگوں کو بتایا کہ بارش برسانے والا اندر نہیں، اس لیے وہ اس کی پوجا نہ کیا کریں بلکہ اس پہاڑ کی پوجا کریں جہاں سے بارش برستی ہے۔ اس پر اندر کرشن کا دشمن ہو گیا اور اس نے ان سے بدلہ لینے کی ٹھانی، مگر اسے شکست ہوئی۔

گوپیاں

اسی زمانے میں کرشن کی دوستی گوپیوں سے ہوگئی۔ یہ گوپیاں چرواہوں کی بیویاں اور بیٹیاں تھیں۔ رادھا رانی ان میں سب سے مشہور گوپی تھی۔ کرشن جی گوپیوں کو ان کے گھروں سے بلانے کے لیے بانسری بجاتے تھے۔ ان گوپیوں کی کرشن سے محبت کوہندو عقیدے کے مطابق خدا سے محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کرشن اور گوپیوں کی عشق و محبت کی داستانوں کو ہندو مت میں بہت اہمیت حاصل ہے، یہاں تک کہ گوپیوں کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔

بھگوت گیتا

ہندو دھرم کی مقدس اور روحانی کتاب بھگوت گیتا یا گیتا ہے۔ اس کتاب میں 700 اشلوک ہیں۔ اس کتاب میں کرشن اور ارجن کے درمیان میں ہوئی گفتگو ہے۔ اس کتاب کے معلم کرشن ہیں۔

1966 میں قائم ہونیوالی سوامی پربھوپد کی روحانی جماعت انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشن کونشیئس کے پیروکاروں کے نزدیک کرشن اور انکی تعلیماتِ حب کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ کرشن کا یوم ولادت جنم اشٹمی بڑے عقیدت سے ہر سال بھادوں کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

حوالہ جات