"محمد غیور" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: پاکستانی صحافی ۔ بی بی سی اردو سروس کے براڈ کاسٹر ۔ محمدغیور صحافت کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے ...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 16:30، 16 جون 2016ء

پاکستانی صحافی ۔ بی بی سی اردو سروس کے براڈ کاسٹر ۔ محمدغیور صحافت کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے پاکستان میں کیمونسٹ پارٹی کے رکن تھے اور کراچی میں کپڑے کے کارخانوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی ٹریڈ یونین منظم کی۔ اس زمانے میں وہ ایک عرصے تک جیل میں بھی رہے۔ساٹھ کی دہائی میں وہ روزنامہ جنگ راولپنڈی سے وابستہ رہے۔ محمد غیور 1970 کے عشرے میں پاکستان میں بی بی سی کے ’سٹرنگر‘ نامہ نگار کے طور پر منسلک ہوئے۔ محمد غیور کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ محمد غیور ستر کے عشرے میں لندن میں بی بی سی اردو سروس سے وابستہ ہو گئے۔ تیس سال تک وہ بی بی سی سے منسلک رہے۔ 2 جنوری 2011ء کو لندن میں انتقال ہوا۔