"ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/مجتبیٰ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 54: سطر 54:


====خلاصہ====
====خلاصہ====
'''گفتگو جاری'''
<font color="red">'''گفتگو مکمل (Not done)'''</font>
--------
--------

نسخہ بمطابق 12:46، 18 جون 2016ء

رائے شماری مجتبیٰ

تبصرہ

السلام و علیکم! میں یہاں اردو ویکی میں ایپریل کو آیا اور ویکیپیڈیا کت لیے بہتر کام کرنے کی کوشش کی اور اردو ویکیپیڈیا میں کچھ صفحے لکھے اور کچھ سانچہ جات بنائے اور ترامیم میں کئی صفہوں کی بہتری کے لیے کان کرنے کی کوشش کی، البطہ مجھ میں کچھ خامیاں تھیں، مثلاً: املا کی غلطیاں جو ابھی کافی بہتر ہوچکی ہیں اور کچھ چھوٹی غلطیاں بھی ــ اِن غلطیوں میں سے اکثر کو مجھے صارف:Tahir mq صارف:Obaid Raza صارف:Hindustanilanguage نے آگاہ کیا البطہ اب بہتری ہے ــ —— مجتبیٰ (بات کریں!) 13:46, 11 جون 2016 (م ع و)

محترم آپ کا جذبہ قابل قدر ہے، لیکن ابھی آپ سے پرانے اور زیادہ تجربہ کار صارفین ہیں، کیا پہلے ان کو موقع نہ دیا جائے؟ آپ کی املا کی غلطیاں تو اس عبارت میں بھی در آئی ہیں، جیسے ایپریل (اپریل)، صفہوں (صفحوں)، البطہ (البتہ)۔ آپ اگر لکھنے سے زیادہ طویل مضامین کا مطالعہ کریں (کیوں کہ ان کا املا اور ویکی فارمیٹنگ آپ کو سیکھنے میں مدد دے گا)، اپنے ریت خانے میں زیادہ وقت دیں، نئے عنوانات پر اگر لکھنا چاہیں تو، غیر معروف جگہوں کو غیر معروف ہی رہنے دیں، کیوں کہ جسے لوگ نہیں جانتے، اس کے بارے جاننا بھی نہیں چائیں گے۔ دیکھیں یہاں پر اس سے پہلے دو صارف آئے تھے، ان کا املا (کیوں کہ اردو ان کی مادری زبان نہیں تھی) آپ سے کچھ ہی بہتر تھا، مگر وہ ہمت نہیں ہارے، اور ہمیں برداشت کرتے رہے ، اپنی غلطیوں کو مستقل مزاجی کے ساتھ انھوں نے درست کیا، ایک دوسرے ویکی پر منتطم بنے اور ایک یہاں پر استرجع کنندہ بن چکے ہیں۔ امید ہے گزارشات پر توجہ فرمائیں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:03, 11 جون 2016 (م ع و)
میں بھی عبید صاحب کے بیان کے ایک بڑے حصے سے متفق ہوں۔ خصوصًا املا اور معروفیت پر آپ کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:24, 11 جون 2016 (م ع و)

صارف:Obaid Raza and صارف:Hindustanilanguage، آپ لوگوں نے درست کہا مگر میری املا پر درستی آرہی ہے ـ یاد کرو جب میں نیا نیا آیا تھا، تب کی املا اور اب کی املا ــ کیا میں منتظم کے بجائے کچھ اور بن سکتا ہوں، جیسے استرجع کنندہ یا template editor وغیرہ؟؟؟—— مجتبیٰ (بات کریں!) 15:20, 11 جون 2016 (م ع و)

دیکھیں! کوئی اختیار تب ہی دیا جا سکتا ہے، جب صارف اس میں مہارت رکھتا ہو، وہ خود سے فیصلہ کرنے کے قابل ہو کہ کوئی ترمیم یا صفحہ حذف کرنا یا استرجع کرنا ہے، بہت سارے اصول و ضوابط ہیں، ان سے مستقل واقفیت ہو کہ کہاں پر کس اصول کے تحت فیصلہ کرنا یا عمل کرنا ہے، صرف املا کے درست یا غلط ہونے کی بات نہیں، یہاں پر بہت سارے افراد ہیں، جن کا املا درست ہے، پرانے ہیں، قابل ہیں، اصولوں سے واقف ہیں، ہزاروں ترامیم کر چکے ہیں، اور کسی نہ کسی موضوع پر ان کو خاص مہارت حاصل ہے (اتھارٹی)۔ آپ منتظم بنے بغیر بھی سب کچھ کر سکتے ہیں، منتظم کے پاس زیادہ سے زیادہ پابندی لگانے اور صفحہ حذف کرنا کا اختیار ہوتا ہے۔ جس کی نوبت کم ہی آتی ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:29, 11 جون 2016 (م ع و)
مجتبیٰ صاحب، template editor کا زمرہ اب ہمارے پاس نہیں ہے۔ استرجع کنندہ موجود ہے۔ مگر اس کے لیے میرے حساب سے کسی صارف کو ویکی ماحول سے اچھی خاصی روشناسی، وافر تعداد ترامیم، معیاری مضامین اور بنیادی باتوں میں فرق سے واقفیت --- مثلاً کسی دوسرے باوثوق صارف کا غلط فہمی سے غلط معلومات کا اندراج اور کسی صارف کا دانستہ تخریب کاری میں ملوث ہونا، ضروری ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:43, 11 جون 2016 (م ع و)

مزمل ، آپ کے خیال میں میرے اندر کوئی خوبی نظر آتی ہے ــ؟؟–– مجتبیٰ (بات کریں!) 16:51, 11 جون 2016 (م ع و)

مجتبی صاحب! چلیے املا سے ہٹ کر بات کریں گے۔ جناب والا دیکھئے، لفظ صاحب میں بڑی جان ہوتی ہے۔ مزمل صاحب نے بھی آپ کے لیے صاحب کا لفظ استعمال کیا ہے۔ عبید صاحب تو آپ کا احترام بھی کرتے ہیں یعنی آپ کو وہ لفظ محترم سےخطاب کرتے ہیں۔ غالباً آپ سمجھے ہوں گے کہ صارف کا نام سانچے [[]]میں لکھا جائے تو وہ یعنی سانچہ خودبخود ہی کوئی مناسب خطاب صارف کے نام کے ساتھ جوڑ دے گا۔ ایسا نہیں ہے۔ یہ کار خیر Manually ہی سر انجام دیا جاتا ہے۔ بات میری اور آپ کی نہیں اردو زبان کی ہے۔ اس لیے آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ القاب و آداب کا پاس رکھیں۔ مجھے خوشی ہو گی اگرآ پ اپنے بارے میں بھی کچھ لکھیں کہ آپ کہاں سے ہیں، عمر آپ کی کیا ہے ، مادری زبان کون سی ہے اور تعلیم کون سی اور کہاں سے پا ئی۔ یہ تجسس کی وجہ آپ کی عبارتیں ہیں ۔ کئی وسوسے اور خیالات اندر ہی اندرجنم لے چکے ہیں۔ آپ کی ذات گرامی پر گراں نہ گزرے تو ہم کلامی کا شرف بخشئے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:34, 11 جون 2016 (م ع و)

میں عموماً سانچہ جات میں دلچسپی رکھتا ہوں ــ–– مجتبیٰ (بات کریں!) 17:54, 11 جون 2016 (م ع و)

مجتبیٰ صاحب آپ کے منتظم بننے کی خواہش ظاہر کی جس پر آپ کو متعدد افراد نے مشورہ دیا کہ آپ سب سے پہلے اپنی املا پر توجہ دیں۔ ذرا سوچییے ایک صارف کو جس نے ابھی ویکیپیڈیا پر کھاتہ بنایا ہو اسے غلط سلط زبان میں کوئی پیغام ملے۔ وہ صارف اسی وقت وہاں سے چلا جائے گا کہ جہاں انتظامیہ کی املا اور زبان کا یہ حال ہے وہاں کیا حاصل ہو گا۔ اسی لیے آپ سے کہا گیا ہے کہ کسی کو خوش آمدید کا پیغام نہ دیں۔

کیونکہ آپ ویکیپیڈیا انتظامیہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو کیا آپ ویکیپیڈیا اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں۔

  • کیا آپ صفحات سے انتظامی سانچے ہٹاتے ہیں؟
  • کیا ویکیپیڈیا پر آپ کا کوئی اور کھاتہ بھی ہے؟
  • ویکیپیڈیا کے لیے آپ کی کوئی خاص خدمات جس کی بنا پر یہ سوچا جائے کہ آپ کسی انتظامی عہدہ کے مستحق ہیں؟

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:19, 12 جون 2016 (م ع و)

یہ گفتگو مکمل نہیں ہوئی۔ مندرجہ بالا سوالوں کے جواب درکار ہیں۔ کیونکہ ان کا تعلق صرف موجودہ گفتگو سے نہیں ہے۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:43, 12 جون 2016 (م ع و)
طاہر محمود، کن سوالوں کے جواب؟–– مجتبیٰ (بات کریں!) 07:33, 15 جون 2016 (م ع و)
عالی جناب مجتبیٰ، ہمارے یہاں خاص طور نام سے پکارنے کا رواج نہیں ہے۔ اگر آپ طاہر بھائی، طاہر صاحب کہیں تو شاید بہتر ہوگا۔ آپ میں ایک خوبی یہ ہے کہ آپ ایک fast learner ہیں۔ مگر اس کے ساتھ آپ فوری عہدوں کے طلب گار بھی ہیں۔ عارف سومرو صاحب کے اچھے کام کو دیکھ کر میں نے انہیں ازخود استرجع کنندہ بنایا تھا۔ خود مجھے طاہر صاحب نے اسی طرح یہ عہدہ دیا تھا۔ مجھے عبید صاحب نے ازخود منتظم کے لیے نامزد کیا۔ 17 صارفین نے بنا کسی canvassing کے ووٹ دیے۔ کسی نے مخالفت نہیں کی۔ اس سے یہاں کا ماحول آپ سمجھ سکتے ہیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:37, 15 جون 2016 (م ع و)
مزمل، یہاں کا ماحول ذرا عجیب ہے ــ یہاں پر منتظمین خود (میرے خیال میں) کہتے ہیں کہ صفحہ کے تبادلۂ خیال پر رجوع کریں (مسائل کے لیے) تو جب میں کچھ لکھتا ہوں تو کوئی response نہیں ہوتا ــ البطہ جب تنگ آکر خود شروع کر دیتا ہوں تو فوراً notification آجاتی ہے کہ:Tahir mq left a message on your talk page in انتباہ، وغیرہ ــ اور اگر کئی اور باتوں کا تفصیل سے پوچھیں تو میں بتا دوں؟؟ البطہ میری (ویکیپیڈیا میں) کون سنتا ہے ــ–– مجتبیٰ (بات کریں!) 08:47, 15 جون 2016 (م ع و)
ان سوالوں کے جواب دینے کو کہا تھا
  • کیا آپ صفحات سے انتظامی سانچے ہٹاتے ہیں؟
  • کیا ویکیپیڈیا پر آپ کا کوئی اور کھاتہ بھی ہے؟
  • ویکیپیڈیا کے لیے آپ کی کوئی خاص خدمات جس کی بنا پر یہ سوچا جائے کہ آپ کسی انتظامی عہدہ کے مستحق ہیں؟ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:22, 15 جون 2016 (م ع و)

Tahir mq

  • جواب۱:ہاں اکثر صفحوں سے ہٹا دیتا ہوں…
  • جواب۲:ویکیپیڈیا پر میرا دوسرا کھاتہ (پرانہ کھاتہ) مم ا کب ہے جو سبک دوش ہو چکا ہے ــ دیکھیں:وپ:نئی شروعاتــ
  • جواب۳:میں نے اردو ویکیپیڈیا پر کچھ صفحات لکھے ــ کئی سانچے بنائے ــ چائے خانہ کی بہتری کے لیے کام کیا ــ اور ویکیپیڈیا کی بہتری کے لیے کچھ کام کیا ــ–– مجتبیٰ (بات کریں!) 09:41, 15 جون 2016 (م ع و)
  1. آئندہ آپ انتظامی سانچے نہیں ہٹائیں گے۔
  2. ویکیپیڈیا پر آپ کا ایک اور کھاتہ بھی ہے جس سے آپ فعال ہیں۔ مم ا کب کے بارے میں نہیں کہہ رہے۔ اصولا دو کھاتے بنانے پر آپ کا کھاتہ مسدود کیا جانا چاہیے۔ آپ کی کم عمری کی وجہ سے رعایت برتی جا رہی ہے۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:40, 15 جون 2016 (م ع و)

اچھا وہ کھاتہ آپ نے 9 جون 2016‎ کو بند کر دیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:50, 15 جون 2016 (م ع و)

طاہر محمود میں مضامین سے انتظامی سانچے نہیں ہٹانا چاہتا البتہ آپ لوگ پھر مجھ سے صفحہ کے تبادلۂ خیال پر گفتگو کر لیا کریں ــ–– مجتبیٰ (بات کریں!) 12:17, 15 جون 2016 (م ع و)

تائید

درمیانی

تنقید

خلاصہ

گفتگو مکمل (Not done)