"قدرت اللہ شہاب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 60: سطر 60:
[[زمرہ:گلگت بلتستان کی شخصیات]]
[[زمرہ:گلگت بلتستان کی شخصیات]]
[[زمرہ:پاکستانی صوفیاء]]
[[زمرہ:پاکستانی صوفیاء]]
[[زمرہ:پاکستانی سفارت کار]]
[[زمرہ:پاکستانی مزاح نگار]]
[[زمرہ:پاکستانی مزاح نگار]]
[[زمرہ:پاکستانی سفرا برائے نیدرلینڈز]]

[[زمرہ:پاكستانى ادیب]]
[[زمرہ:پاکستانی سفرا برائے ہالینڈ]]

نسخہ بمطابق 07:15، 27 اگست 2016ء

پیدائش26 فروری 1917(1917-02-26)[1]
گلگت، برطانوی ہند
وفاتجولائی 24، 1986(1986-70-24) (عمر  69 سال)
اسلام آباد، پاکستان
آخری آرام گاہH-8 Graveyard، اسلام آباد
پیشہمصنف، سرکاری ملازم، سفارتکار
قومیتپاکستانی
تعلیمانڈین سول سروس
نمایاں کامشہاب نامہ
شریک حیاتعفت شہاب [2]
اولادثاقب شہاب

قدرت اللہ شہاب (1986ء-1917ء) پاکستان کے نامور اردو ادیب اور بیورو کریٹ تھے۔ ان کی پیدائش گلگت میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے ریاست جموں و کشمیر اور موضع چمکور صاحب ضلع انبالہ میں حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم -اے انگلش کیا۔ 1941ء میں انڈین سول سروس میں شامل ہوئے۔ابتداء میں شہاب صاحب نے بہار اور اڑیسہ میں خدمات سرانجام دیں۔ 1943ء میں بنگال میں متعین ہو گئے۔آزادی کے بعد حکومت آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہوئے۔ بعد ازاں پہلے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد، پھر اسکندر مرزا اور بعد ازاں صدر ایوب خان کے سیکریٹری مقرر ہوئے۔ پاکستان میں جنرل یحیی خان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد انہوں نے سول سروس سے استعفی دے دیا اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے وابستہ ہوگئے ۔ انہوں نے مقبوضہ عرب علاقوں میں اسرائیل کی شرانگیزیوں کا جائزہ لینے کے لیے ان علاقوں کا خفیہ دورہ کیا اور اسرائیل کی زیادتیوں کا پردہ چاک کیا ۔ ان کی اس خدمت کی بدولت مقبوضہ عرب علاقوں میں یونیسکو کا منظور شدہ نصاب رائج ہوگیا جو ان کی فلسطینی مسلمانوں کے لئے ایک عظیم خدمت تھی ۔پاکستان رائٹرز گلڈ کی تشکیل انہی کی مساعی سے عمل میں آئی۔ صدر یحییٰ خان کے دور میں وہ ابتلاء کا شکار بھی ہوئے اور یہ عرصہ انہوں نے انگلستان کے نواحی علاقوں میں گزارا۔ شہاب صاحب ایک بہت عمدہ نثر نگار اور ادیب بھی تھے۔ ان کی تصانیف میں یاخدا، نفسانے، ماں جی اور ان کی خود نوشتہ سوانح حیات “شہاب نامہ“ قابل ذکر ہیں۔ قدرت اللہ شہاب نے 24 جولائی 1986ء کو اسلام آباد میں وفات پائی اور اسلام آباد کے سیکٹر H-8 کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔

تصانیف

  1. شہاب نامہ خودنوشت سوانح حیات
  2. یاخدا
  3. نفسانے
  4. ماں جی
  5. سرخ فیتہ

حوالہ جات

  1. Final Resting Place of Hz Qudratullah Shahab (RA) « Stray Reflections. Strayreflections.wordpress.com (2008-02-22). Retrieved on 2012-04-21.
  2. Zikr-e-Shahab: Remembering Qudrat Ullah Shahab | LUBP. Criticalppp.com (2004-09-09). Retrieved on 2012-04-21.