"سلسلہ شاذلیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 24: سطر 24:
== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}
[[زمرہ:افریقا میں تصوف]]
[[زمرہ:سلاسل تصوف]]
[[زمرہ:سلاسل تصوف]]

نسخہ بمطابق 04:10، 23 جولائی 2017ء

سلسلہ شاذلیہ صوفیاء کا ایک سلسلہ ہےجس کے بانی ابوالحسن علی بن عبدالله شاذلی المغربی (پیدائش591 ہجری۔وفات656ہجری) سیدنا ابوالحسن کا نام علی بن عبداللہ شاذلی ہے جو قریہٴ غمارہ میں پیدا ہوئے۔ پیدائش کا سن 591ہجری ہے اور ملک یمن کے صحرائے عیذاب میں ساحل کے قریب بمقام مخا رحلت فرمائی۔(صحرائے عیذاب وادی ہمان کے نزدیک مصر میں واقع ہے) وفات کا سن 656 ہجری ہے۔اور شاذلہ جو جبل زعفران کے نزدیک تیونس میں واقع ہےکی نسبت سے شاذلی کہلاتے ہیں سیدنا ابوالحسن علی بن عبداللہ الشاذلی  نسباً سادات بنی حسن سے ہیں۔ جن کا 17 واسطوں سے نسب حسن بن علی کے ساتھ ملتا ہے۔آباواجداد کا مولد ومسکن مغربی اقصیٰ مراکش (شمالی افریقا)ہے۔ موصوف نے اوائل عمری میں تونس میں مقیم ہو کر تحصیل علم کی اور طریقت میں تونس کے شیخ المشائخ عبدالسلام بن مشیش سے فیضیاب ہوئے طریقہ شاذلیہ بواسطہ جابر جعفی سیدنا امام حسن  سے ملتا ہے۔[1] سلسلہ شاذلیہ کے بنیادیں ان اصولوں پر استوار ہیں

  1. -اخلاص،
  2. -توبہ،
  3. - نیت
  4. -اتباع کتاب و سنت
  5. -خلوت
  6. -جہاد بالنفس و دشمنان دین
  7. - تربیت نفس
  8. -دنیا سے بے رغبتی
  9. -عبودیت (بندگی خدا)
  10. -طاعات (عبادات ترک نہ کرنا)
  11. -علم الیقین
  12. -ذکر (ذکر خدا قلب و زبان کے ساتھ)،
  13. -ورع (تقویٰ)
  14. -زہد (قلب کوغیر خدا سے خالی کرنا)،
  15. -توکل علی اللہ
  16. -رضائےخدا
  17. - محبت الہی.[2]

حوالہ جات