"مویشی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: an, ar, bg, br, bs, ca, cs, de, eo, es, et, fi, fiu-vro, fr, fy, gl, id, io, it, ja, ko, ku, lv, nds, nl, no, pl, pt, ru, simple, sk, sq, sv, ta, uk, vi, zh, zh-min-nan
م روبالہ جمع: ceb:Hayopan
سطر 31: سطر 31:
[[bg:Добитък]]
[[bg:Добитък]]
[[ca:Bestiar]]
[[ca:Bestiar]]
[[ceb:Hayopan]]
[[cs:Dobytek]]
[[cs:Dobytek]]
[[de:Vieh]]
[[de:Vieh]]

نسخہ بمطابق 14:07، 29 دسمبر 2009ء

(مال مویشی سے رجوع مکرر) مویشی، مال مویشی یا ڈھور ڈنگر ایک یا زیادہ گھریلو جانوروں کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔ زرعی زبان میں مویشی وہ جز ہے جو خوراک، لحمیات یا مال برداری جیسی پیداور کے لیے مشہور ہو۔ گو اس مقالے میں مویشی کے زمرے میں مرغبانی اور ماہی گیری کو شامل نہیں کیا گیا، لیکن عام طور پر یہ دونوں جز بھی زرعی اصطلاح “مویشی“ کے زمرے میں شامل کیے جاتے ہیں۔ مویشی پالنے کا تصور عمومی طور پر منافع کمانے سے تعلق رکھتا ہے۔ جانوروں کی دیکھ بھال جدید زراعت کا انتہائی اہم جز تصور ہوتا ہے۔ مویشی پالنے کی روایت تاریخ انسانی میں ہر تہذیب میں ملتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ رفتہ رفتہ جب انسان نے شکار کے ذریعے گزر بسر چھوڑی تو مویشی سدھارنے اور پالنے کی روایت نے جنم لیا۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں مویشیوں کی آبادی تقریباً 65 ارب ہے، جس میں مرغیاں اور مچھلیاں شامل نہیں ہیں۔

تاریخ

مویشی پالنے کی روایت انتہائی قدیم تہذیبوں میں بھی ملتی ہے۔ کسی بھی قسم کے جانور کا رہن سہن، نسل کشی اور زندگی گزارنے کا طریقہ انسانوں کے زیر دست ہو، ایسے جانوروں کو مویشی یا گھریلو جانور کہا جاتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے کے طریقہ کار، گھریلو جانوروں کے رویے، نسل کشی اور جسمانی خصوصیات میں کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ کئی جانور جو اب زرعی فارموں پر دستیاب ہیں، ایک وقت میں جنگلی جانور تھے اور اب ان کا جنگل میں زندہ رہنا ناممکن ہے۔ کتے کو تقریباً 15000 سال پہلے پالتو جانور کے طور پر اپنایا گیا تھا، اسی طرح بھیڑ اور بکریوں کو ایشیاء میں 8000 قبل مسیح میں گھریلو جانور کا درجہ ملا۔ گھوڑے کو پالتو بنانے کی روایت تقریباً 4000 قبل مسیح میں ملتی ہے۔ تاریخ انسانی جو کہ انگریزی لکھاریوں نے بیان کی ہے، خاص طور پر بادشاہ جیمز کے زمانے میں رائج بائبل کے مطابق مویشی کی اصطلاح کھر والے جانوروں کے لیے استعمال ہوئی ہے۔ یہ لفظ جسے انگریزی میں Cattle کہا جاتا ہے، قدیم انگریزی کی اصطلاح مانی جاتی ہے، جس کا مطلب "حرکت کرنے والی زندہ جائیداد جو انسان کی ملکیت ہوں" کے ہیں۔

اقسام

فوائد

مویشیوں کی باڑوں میں دیکھ بھال

جنگلی جانوروں سے مویشیوں کو خطرات

مویشیوں کی بیماریاں

مویشیوں کی ترسیل و کاروبار

مویشیوں کے حقوق

ماحولیاتی اثرات

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔