"صنف" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 37: سطر 37:
{{اصناف موسیقی|state=autocollapse}}
{{اصناف موسیقی|state=autocollapse}}


[[زمرہ:فکشن]]

[[زمرہ:قصص]]
[[زمرہ:اصناف]]
[[زمرہ:اصناف]]
[[زمرہ:داستانیات]]
[[زمرہ:داستانیات]]

نسخہ بمطابق 11:41، 13 اکتوبر 2017ء

صنف (انگریزی: Genre؛ (/ˈʒɒnrə/ یا /ˈɒnrə/ جو فرانسیسی زبان کے لفظ genre فرانسیسی تلفظ: [ʒɑ̃ʁ(ə)] سے ماخوذ ہے) سے مراد ادب یا فنون و تفریح کی دیگر صورتوں کی ’’قسم‘‘ یا ’’طرز‘‘ ہے، خواہ وہ تحریری، صوتی، یا بصری صورت میں ہو۔ اس کی بنیاد انداز کے مخصوص معیارات پر ہوتی ہے۔ اصناف سماجی رسم و رواج کے تحت تشکیل پاتی ہیں اور وقت کے ساتھ ان میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں، جن کے نتیجے میں بعض نئی اصناف جنم لیتی ہیں اور بعض پرانی اصناف متروک ہوجاتی ہیں۔ بسا اوقات، کسی کام میں متعدد اصناف کو بیک وقت اپناکر جدت پیدا کی جاتی ہے۔

اصناف کا آغاز قدیم یونانی ادب کی زمرہ بندی کے نظام کے طور پر ہوا۔ نظم، نثر اور اداکاری کا مخصوص اور سوچا سمجھا انداز ہوا کرتا تھا جو کہانی کے خیال سے مطابقت رکھتا تھا۔ مزاح کا اندازِ بیان طربیہ مواقع کے لیے موزوں خیال نہیں کیا جاتا تھا، حتا کہ اداکار بھی اصناف کے تحت محدود ہوا کرتے تھے کہ فلاں فرد فلاں انداز کی کہانی ہی بہتر طریقے سے بیان کرسکتا ہے۔ بعد کے ادوار میں، ناظرین اور تخلیق کاروں میں آنے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر اصناف نے جنم لیا۔ قدیم یونانی دور سے اب تک، نئی اصناف سامنے آتی رہی ہیں، جس کی ایک مثال طربیہ مزاح ہے۔

بصری فنون

ادب

فلم

موسیقی

لسانیات

تاریخ

ثقافت

ناظرین

بیرونی روابط