"سجدہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م صفائی
سطر 12: سطر 12:
{{اسلام میں نمازیں}}
{{اسلام میں نمازیں}}


[[زمرہ:اصطلاحات نماز]]
[[زمرہ:نماز]]
[[زمرہ:نماز]]
[[زمرہ:ٹائپو گرافی]]
[[زمرہ:ٹائپو گرافی]]

نسخہ بمطابق 15:17، 10 نومبر 2017ء

مسلمان نماز کے دوران سجدہ میں مصروف ہیں

سجدہ ایک اسلامی اصطلاح ہے۔ اس میں سر کو زمین پر ٹیکتے ہیں اور بعض افراد کے مطابق سات اور بعض کے مطابق آٹھ اعضاء زمین پر رکھنا پڑتے ہیں۔ اسلام میں سجدہ صرف اللہ کو کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کی نماز میں ایک رکعت میں دو دفعہ سجدہ کرنا پڑتا ہے۔ نماز کے علاوہ بھی سجدہ کیا جا سکتا ہے مگر صرف اللہ کو۔ قرآن مجید کی بعض آیات پر سجدہ واجب ہے اور کچھ پر سجدہ مستحب ہے۔ اس کے علاوہ اللہ کے شکر کے لیے بھی سجدہ شکر کیا جاتا ہے۔ صرف نمازِ جنازہ ایسی نماز ہے جس میں سجدہ نہیں ہوتا۔ قرآن میں ایک سورۃ السجدۃ کے نام سے موجود ہے۔ سجدہ کی جمع کو سجود کہتے ہیں۔ اسکے اصل معنی فرو تنی اور عاجزی کرنے کے ہیں اور اللہ کے سامنے عاجزی اور اس کی عبادت کرنے کو سجود کہا جاتا ہے اور یہ انسان حیوانات اور جمادات سب کے حق میں عام ہے ( کیونکہ )سجود کی دو قسمیں ہیں ۔

سجود اختیاری

جو انسان کے ساتھ خاص ہے اور اسی سے وہ ثواب الہی کا مستحق ہوتا ہے جیسے فرمایا :
فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا[ النجم/ 62] سو اللہ کے لئے سجدہ کرو اور اسی کی ) عبادت کرو ۔

سجودتسخیری

جو انسان حیوانات اور جمادات سب کے حق میں عام ہے ۔ چنانچہ فرمایا : ۔ : وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّماواتِ وَالْأَرْضِ طَوْعاً وَكَرْهاً وَظِلالُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَالْآصالِ [ الرعد/ 15] اور فرشتے ) جو آسمانوں میں ہیں اور جو ( انسان ) زمین میں ہیں ۔ چار ونا چار اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور صبح وشام ان کے سایے ( بھی اسی کو سجدہ کرتے ہیں اور صبح وشام ان کے سایے ( بھی اسی کو سجدہ کرتے ہیں )[1]

  1. مفردات القرآن امام راغب اصفہانی